قومی

پاکستانی سرحد پر سری نگر میں تعینات کئے گئے مگ-29یو پی جی جنگی جہاز

مگ – 29 طیاروں کی جدید تکنیکی زندگی 2025 تک ختم ہونا شروع ہو جائے گی

 ہندوستانی فضائیہ نے سری نگر میں اپنے جدید مگ- 29 یوپی جی جنگی کا طیاروں کو تعینات کیا ہے۔ یہ تعیناتی 2019 میں سرجیکل اسٹرائیک کے دوران پاکستانی فضائی حملے کے پیش نظر کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی فضائیہ مگ-29یوپی جی کا کل تکنیکی زندگی (ٹی ٹی ایل)10سالوں تک بڑھانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ابھی مگ-29جنگی جہازوں کا ٹی ٹی ایل40سال ہے، جسے دوسری زندگی توسیع دے کر50سال کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ مگ-29کا اپ گریڈ تکنیکی زندگی 2025سے ختم ہونا شروع جائے گا۔

ہندوستانی فضائیہ اپنے فرنٹ لائن جنگی طیاروں مگ – 29 کے بیڑے کے لیے دوسرا لائف ایکسٹینشن پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس سے ان کی سروس لائف 40 سال سے بڑھا کر 50 سال ہو جائے گی۔

مگ- 29 کا پہلا لائف ایکسٹینشن پروگرام، جو 1986 میں شامل کیا گیا تھا، 2000 کی دہائی کے وسط میں شروع کیا گیا تھا۔ اس وقت کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے پارلیمنٹ کو مگ 29 کی تکنیکی زندگی کو 25 سال سے بڑھا کر 40 سال کرنے کے بارے میں بتایا تھا۔

فضائیہ کے ذرائع کے مطابق مگ 29 طیاروں کی جدید تکنیکی زندگی 2025 تک ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔ لڑاکا سکواڈرنز کی پہلے سے کم تعداد اور بیڑے میں شامل ہوائی جہازوں کی سست پیش رفت کے ساتھ، یہ ضروری ہو گیا ہے کہ مگ- 29 بیڑے کو زیادہ سے زیادہ وقت تک سروس میں رکھا جائے۔

فضائیہ کے ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ ناسک کے قریب ایئر فورس نمبر 11 بیس ریپیئر ڈپو میں مکمل کیا جائے گا، جسے روسی جنگی طیاروں کی مرمت اور اوور ہال کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago