اہل وطن سے کہا ، معاشی بحران کا شکار ملک کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لائیں گے
برطانیہ میں ہنگامہ خیز معاشی بحران کے درمیان ہندوستانی نژاد رشی سونک نے ایک بار پھر ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے عہدے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ برطانیہ ایک عظیم ملک ہے لیکن اسے معاشی بحران کا سامنا ہے۔ میں ملکی معیشت کو پٹری پر لانا چاہتا ہوں اور اپنے ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرناچاہتا ہوں۔
ہندوستانی نژاد رشی سونک نے یہ دعویٰ وزیر اعظم لز ٹرس کے استعفیٰ کے دو دن بعد کیا ہے۔ سونک کو لز ٹرس کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ رشی سونک نے اپنی امیدواری پر مہر لگاتے ہوئے ہم وطنوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک طویل خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ برطانیہ کی نئی نسل کو کیسے مواقع فراہم کیے جائیں۔ اس لیے میں کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور وزیر اعظم کے عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہا ہوں۔ ہم نے آپ کے چانسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور مشکل وقت میں معیشت کو سنبھالا۔ اس وقت کا بحران بڑا ہے لیکن اگر صحیح آدمی کا انتخاب کیا جائے تو اچھا موقع ضرور آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرا ٹریک ریکارڈ وعدے پورے کرنے کا رہا ہے اور جو وعدے 2019 میں کیے تھے وہ بھی پورے کریں گے۔حکومت میں اتحاد، پیشہ ورانہ مہارت اور اعتماد رہے گا۔
رشی سونک کو پہلے ہی 100 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ سونک کا مقابلہ سابق وزیر اعظم بورس جانسن سے ہو سکتا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…