شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے بھونیشور اور رورکیلا کے درمیان روزانہ کی پرواز کا افتتاح کیا
یہ آنے والے ہاکی ورلڈ کپ کے دوران بھونیشور اور رورکیلا کے درمیان ایک اہم لنک کے طور پر کام کرے گی
شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوتیرادتیہ سندھیا نے شہری ہوابازی کی وزارت کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) کے ساتھ آج شہری ہوابازی کی وزارت، حکومت ہند کی آر سی ایس اڑان اسکیم کے تحت بھونیشور اور رورکیلا کے درمیان ایک یومیہ پرواز کا افتتاح کیا۔
اس نئے روٹ پرپرواز چلائے جانے سے علاقائی کنکٹی وٹی میں اضافہ ہوگا اور اس سے ان شہروں کے درمیان تجارت، کامرس اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ یہ پرواز درج ذیل شیڈول کے مطابق 7 جنوری 2023 سے ہفتے میں ساتوں دن چلائی جائے گی۔
کہاں سے |
کہاں تک |
روانگی |
آمد |
فریکوینسی |
بھونیشور |
روورکیلا |
1455 |
1550 |
روازانہ |
روورکیلا |
بھونیشور |
1615 |
1710 |
روازانہ |
اپنے افتتاحی خطاب میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے دونوں شہروں کے باشندوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ آٹھ سالوں میں ہندوستانی شہری ہوابازی میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ 2014 تک ملک میں صرف 74 ہوائی اڈے تھے، آج ہیلی پورٹ اور واٹر ایروڈرومز سمیت یہ تعداد بڑھ کر 148 ہو گئی ہے جو آٹھ سالوں میں 100 فیصد اضافہ ہے۔
یہ پرواز 7 جنوری 2023 سے شروع ہو رہی ہے اور ہفتے میں ساتوں دن چلائی جائے گی
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ عالمی وباسے پہلے ایک ریکارڈ قائم کیا گیا تھا کہ ایک ہی دن میں چار لاکھ 20 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔ اب وہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور ایک ہی دن میں چار لاکھ پچاس ہزار مسافر سفر کرتے ہیں۔ دسمبر 2022 میں، مہینے کے ہر دن چار لاکھ سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا۔
اوڈیشہ کے ان شہروں میں منعقد ہونے والے آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے تناظر میں وزیر موصوف نے کہا کہ پہلے کالنگا اسٹیڈیم بھونیشور سے برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم رورکیلا کے درمیان سفر کا وقت نو گھنٹے ہوتا تھا جو اب گھٹ کر پرواز کے ذریعے ایک گھنٹہ دس منٹ رہ جائے گا۔
شہری ہوا بازی کی وزارت کے وزیر مملکت ، جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے شہروں کے باشندوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شہری ہوا بازی میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ یہ نئی کنکٹی وٹی خطے کی ترقی میں اہم رول ادا کرے گی۔
افتتاح کے موقع پر تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان، لوک سبھا کی رکن پرلیمنٹ محترمہ اپراجیتا سارنگی، لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب جوال اورام، حکومت اوڈیشہ کی وزیر مھترمہ تکمی ساہو، حکومت اڈیشہ کے وزیر جناب اشوک چندر پانڈا، بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل، اے اے آئی کے چیئرمین جناب سنجیو کمار، شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب اسنگبا چوبا اے او، جے ایس، اے آئی اے ایچ ایل کےسی ایم ڈی جناب وکرم دیو دت اور الائنس ایئر کے سی ای او جناب ونیت سود بھی اس موقع پر موجود تھے۔