Urdu News

ریلوے کے وزیر نے کاشی تمل سنگمم تقریب کو یادگار بنانے کے لیے ایک نئی ٹرین سروس کاشی تمل سنگمم ایکسپریس کا اعلان کیا

جناب اشونی ویشنو

ریلوے ،مواصلات،الیکٹرانکس واطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے کاشی تمل سنگمم تقریب کو یادگار بنانے کے لیے کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان ایک نئی ٹرین سروس کاشی تمل سنگمم ایکسپریس کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو کے ان مندوبین سے بات چیت کی جنہیں کاشی تمل سنگمم  میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے وارانسی جنکشن ریلوے اسٹیشن کے دوبارہ ترقی کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔

مندوبین نے مہمان نوازی کے لیے وزیرموصوف اور ٹیم کی ستائش کی

جناب  اشونی ویشنو نے آٹھویں بیچ کے مندوبین سے بات چیت کی۔ مندوبین نے اس ٹور میں اپنے تجربات  کےبارےمیں بتایا اور  یہ بتایا کہ ان کا کس  طرح خیال رکھا گیا۔ انہوں نے ریلوے  کی وزارت اور آئی آر سی ٹی سی ٹیم کی  کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے جنہوں نے اس تقریب  کو کامیاب بنانے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے لوگوں کے لوگوں سے تبادلہ خیال کرنے سے روایات، علم اور ثقافت کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکے گا، جبکہ مشترکہ ورثے کی تفہیم  پیدا  ہوگی  اور ان دونوں خطوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

جناب  ویشنو نے اس تقریب کو یادگار بنانے کے لیے کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان ایک نئی ٹرین سروس کاشی تمل سنگمم ایکسپریس کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سروس جلد شروع ہو جائے گی۔

ریلوے کے مرکزی وزیر نے وارانسی جنکشن ریلوے اسٹیشن کے دوبارہ ترقی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مستقبل میں ٹریفک کے  اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیشن کی دوبارہ ترقی  کی منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا۔

Recommended