Urdu News

شہری ہوا بازی کی وزارت نے آئی سی ایم آر اور آئی آئی ٹی،بمبئی کو ڈرون کے استعمال کی اجازت دی

ڈرون

 

 

نئی دہلی،13ستمبر 2021/ شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے)نے ڈرون ضوابط،2021 سے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(آئی سی ایم آر) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی (آئی آئی ٹی-بی) کو مشروط چھوٹ  دی ہے۔ آئی سی ایم آر کو انڈومان و نکوبار جزائر ، منی پور، اور ناگالینڈ میں تجرباتی طور پر بیونڈ ویژول سائٹ آف لائٹ (بی یو ایل او سی)ویکسن کی فراہمی کے لئے ڈرون کے  استعمال کی تین ہزار میٹر کی بلندی تک اجازت دی گئی ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، بمبئی(آئی آئی ٹی-بی) نے اپنے ہی احاطے میں تحقیق، ترقی اور جانچ کے لئے ڈرون کے استعمال کی اجازت حاصل  کرلی ہے۔

یہ چھوٹ  مذکورہ ایئر اسپیس کلیئرنس کی شرائط و ضوابط سے مشروط ہوگی اور مذکورہ فضائی حدود کی منظوری کی تاریخ سے ایک سال کی مدت کے لئے یا اگلے احکامات تک،جو بھی پہلے ہو،موثر ہوگی۔

پبلک نوٹس کا یہ لنک وزارت شہری ہوا بازی کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل،11ستمبر2021 کو،شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے  ریاست تلنگانہ کے وکارآباد کا اپنی نوعیت کا پہلا ’آسام سے دوائیں‘منصوبہ شروع کیا تھاجس کے تحت ڈرون کے ذریعہ ادویات اور ویکسن پہنچائی جائیں گی۔

25 اگست 2021 کو شہری ہوا بازی کی وزارت نے ڈرون آپریشن میں حفاظت اور سلامتی کے  خیالات یا نظریات کو متوازن کرتے ہوئے  انتہائی عام نمو کے دور کے آغاز کے لئے لبرلائز ڈورن رولز،2021 کا اعلان کیا۔

Recommended