Urdu News

پارلیمانی امور کی وزارت 17 مئی کو نئی دہلی میں پنشن عدالت کا انعقاد کرے گی

پارلیمانی امور کی وزارت 17 مئی کو نئی دہلی میں پنشن عدالت کا انعقاد کرے گی

پارلیمانی امور کی وزارت 17 مئی کو نئی دہلی میں پنشن عدالت کا انعقاد کرے گی

 پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کی ہدایت کے مطابق، تمام وزارتوں./محکموں کی طرف سے بدھ، 17 مئی 2023 کو ملک گیر پنشن عدالت کا انعقاد کیا جائے گا۔  پارلیمانی امور کی وزارت 17 مئی کو . ، 2023 صبح 11.00 بجے سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پارلیمانی امور کی وزارت، 92، پارلیمنٹ ہاؤس. نئی دہلی کے  ڈپٹی سیکرٹری (اے اینڈ پی) کے دفتر میں صرف پارلیمانی امور کی وزارت کے پنشن یافتگان / . فیملی پنشن یافتگان  کے لیے پنشن عدالت کا بھی انعقاد بھی  کرے گی ۔  اس وزارت کے پنشن یافتگان اور فیملی پنشن یافتگان  پنشن سے متعلق شکایتوں. اگر کوئی ہو،  کے تصفئے  کے لیے پنشن عدالت میں شرکت کر سکتے ہیں۔

پارلیمانی امور کی وزارت 17 مئی کو نئی دہلی میں پنشن عدالت کا انعقاد کرے گی

 پنشن یافتگان اور فیملی پنشن یافتگان اپنی پنشن سے متعلق شکایات پیشگی ای میل آئی ڈی: rahul.agrawal[at]gov[dot]in یا dhirendra.choubey[at]nic[dot]in پر بھیج سکتے ہیں ۔  مزید تفصیلات کے لیے پنشن  یافتگان  ٹیلی فون نمبر.  011-23034746/23034755 یا مذکور بالا  ای میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 پنشن یافتگان  اپنا نام، عہدہ (جس سے وہ ریٹائر ہوئے)، پی پی او نمبر، بینک کی تفصیلات. ریٹائرمنٹ کی تاریخ اور ٹیلی فون نمبر کے ساتھ اپنا پتہ ضرور درج کریں۔  درخواست کے ساتھ پی پی او اور  تصحیح پی پی اوز کی کاپیاں. (اگر دستیاب ہو) / تازہ ترین بینک پاس بک کے آخری دو صفحات منسلک کریں۔  ویڈیو کانفرنسنگ کا لنک مناسب  وقت پر شائع کیا جائے گا۔

Recommended