Categories: قومی

اترپردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی محکمہ نے اعظم خان کی حمایت کی

ابوشحمہ انصاری، لکھنو

کانگریس رہنما محمد احمد نے کہا کہ ہم کانگریسی ہیں اور اعظم خان کی حمایت میں ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ اعظم خان نے سماج وادی پارٹی کے لیے اپنی زندگی قربان کر دی لیکن اکھلیش یادو نے اعظم خان کو جیل سے نکالنے کی کوشش نہیں کی۔ سماج وادی پارٹی کے ساتھ جڑے سبھی مسلمانوں کو آج سمجھ آرہا ہے کی سماجوادی پارٹی کو مسلمانوں کا ووٹ چاہیے لیکن ان کے حق کی آواز اور ان کے اوپر ہو رہے ظلم و ستم کے لیے اکھلیش یادو آواز نہیں اٹھاتے۔

اترپردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمہ کے نائب صدر محمد احمد نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان نے کہا ہے کہ اکھلیش یادو کو مسلمانوں کے کپڑوں سے بو آتی ہے اور دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے ایم پی ڈاکٹر شفیق رحمان برق نے بھی یہ کہا کہ سماج وادی پارٹی مسلمانوں کے حق کی آواز نہیں اٹھاتی، دونوں کے ہی بیان بالکل صحیح ہیں، میں ان دونوں بیانوں کی حمایت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کانگریسی ہیں اور اعظم خان کی حمایت میں ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ اعظم خان نے سماج وادی پارٹی کے لیے اپنی زندگی قربان کر دی لیکن اکھلیش یادو نے اعظم خان کو جیل سے نکالنے کی کوشش نہیں کی۔ سماج وادی پارٹی کے ساتھ جڑے سبھی مسلمانوں کو آج سمجھ آرہا ہے کی سماجوادی پارٹی کو مسلمانوں کا ووٹ چاہیے لیکن ان کے حق کی آواز اور ان کے اوپر ہو رہے ظلم و ستم کے لیے اکھلیش یادو آواز نہیں اٹھاتے۔

اتر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمے کے نائب صدر محمد احمد نے کہا کہ سماجوادی پارٹی شروع سے ہی مسلموں کی قیادت کو ختم کرنے کی سیاست پر کام کر رہی ہے۔ گزشتہ سال اتر پردیش کی اسمبلی سیٹ 47 میں سے 17 سیٹوں پر مسلم رکن اسمبلی اور آج 34 مسلم رکن اسمبلی ہونے کے باوجود اکھلیش یادو سے یہ نہیں معلوم کر پا رہے ہیں کہ اپڑنا یادو بی جے پی میں کیوں چلی گئی اور شیو پال یادو بی جی پی سے کیوں نزدیکی بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اقلیتی محکمے کے عہدے داروں نے ہمیشہ اقلیتوں کے لئے آواز بلند کی ہے۔ اعظم خان کے ساتھ ہو رہی نا انصافی کے لیے کانگریس نے ہمیشہ آواز اٹھایا ہے۔ اعظم خان کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ اعظم خان کی پارٹی ہم سے الگ ہو سکتی ہے، ان کی سوچ الگ ہو سکتی ہے لیکن ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی حمایت میں ان کے ساتھ رہیں۔ یہ سچ ہے کہ مسلمانوں کے ووٹوں پر سیاست کرنے والی سماج وادی پارٹی آج مسلمانوں کے لئے کوئی آواز نہیں اٹھا رہی، اسی کو لے کر سنبل سے ایم پی اے ڈاکٹر شفیق الرحمان برق اور اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت علی نے بھی اکھلیش یادو پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago