Categories: قومی

مودی حکومت ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم : جے پی نڈا

مودی حکومت ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم : جے پی نڈا

نئی دہلی ،4 ستمبر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے مرکزی کابینہ کے نومنتخب وزراء کی’ جن آشیرواد یاترا‘ کی کامیابی کا کریڈٹ ملک کے عوام کو دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار ملک کی ہمہ جہت ترقی ، عوامی فلاح و بہبود ، سلامتی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے ۔

مسٹرنڈا نے سنیچرکے روز پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ’’ ملک کے یوم آزادی 15 اگست سے شروع ہو کر 28 اگست تک 14 دن چلی ’جن آشیرواد یاترا‘ نے 24،000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا اور اس دوران 5000 تقریبات کا اہتمام کیا گیا‘‘۔

نہوں نے کہا ’’2014 میں مسٹرمودی جی کی قیادت میں بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد ان کی کابینہ کا ہر رکن ، ہر پل ملک کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے وقف رہا اور یہی وجہ ہے کہ ملک کے عوام کا آشیر واد حکومت اور بی جے پی کو ملتا رہا ہے ‘‘۔

مسٹرنڈا نے کہا ’’ گزشتہ سات برسوں میں ہم نے آفات کو مواقع میں بدلا ہے ۔ خواہ کووڈ مینجمنٹ ہو ، دنیا کی سب سے بڑی اور تیزی رفتارسے چلنے والی کووڈ ویکسینیشن مہم ہو ، دنیا کے کسی کونے سے ہندوستانیوں کو ہر بحران سے نکالنے کی مہم ہو یا پھر ہندوستانی ثقافت کے عظیم ورثے کو بچانے اور محفوظ کرنے کی بات ہو – ملک نے دیکھا کہ حکومت نے کس طرح چیلنجز پر جیت حاصل کرتے ہوئے دنیا کو آگے بڑھنے کی راہ دکھائی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago