Categories: قومی

مودی نے ایمس میں کورونا ویکسین کی خوراک لی

مودی نے ایمس میں کورونا ویکسین کی خوراک لی

ملک میں کورونا ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کووڈ ۔19 سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسین کی خوراک لی ۔

مسٹر مودی آج صبح آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پہنچے جہاں انہیں بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کوویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی ۔

وزیر اعظم نے خود ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی اور کورونا مخالف مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا ’’ آج ایمس جاکر ویکسین کا پہلا ڈوز لیا ۔ کوورناکے خلاف عالمی لڑا ئی کو مضبوط کرنے کے لئے ہمارے ڈاکٹروں اور سائنس دانوں نے جس رفتار سے کام کیا ہے وہ غیر معمولی ہے۔ میں تمام مستحق لوگوں سے کی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ویکسین لگوائیں۔ ہمیں مل کر ملک کو کورونا سے مبرا بنانا ہے ‘‘۔

وزیر اعظم کو سیسٹر پی نویدیتہ اور سیسٹر روسما انیل نے ویکسین لگائی ۔ وہ اس موقع پر آسامی گمچھا پہنے ہوئے تھے ۔ یہ گمچھا آسام کی خواتین کے آشیر باد کی علامت ہے۔ انہوں نے اس پہلے بھی کئی موقعوں پر یہ گمچھا پہنا ہے۔ وزیر اعظم صبح ہی ایمس پہنچ گئے تھے جس سےان کے لئے کوئی خاص انتظامات نہیں کیے گئے تھے اور اس بات کو مدِ نظر رکھا گیا تھا کہ اس دوران عام لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

واضح رہے کہ آج سے کورونا کی روک تھام کے لئے ملک میں ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور مختلف امراض میں مبتلا 45 سال سے کم عمر کے لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے میں طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن ورکروں کو ٹیکے لگائے گئے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago