Urdu News

ڈیجی یاترا ایپ استعمال کرنے والوں کی کل تعداد 4.22 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

ڈیجی یاترا ایپ استعمال کرنے والوں کی کل تعداد 4.22 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

ڈیجی یاترا ایک بائیو میٹرک بورڈنگ سسٹم ہے جس میں  ’چہرے کی شناختی کی تکنیک ‘  کا استعمال کیا جاتا ہے ، تاکہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کو  بلارکاوٹ اور پریشانی کے بغیر تجربہ ہوسکے ۔ چونکہ اس کے تحت ، کئی ٹچ پوائنٹس پر ٹکٹ اور آئی ڈی کی تصدیق کرانے کی ضرورت ختم ہوجاتی  ہے ، اس لئے ایسے میں  مسافروں کو  کہیں زیادہ خوشگوار احساس  ہوتا ہے۔ یہی نہیں  ، اس کے تحت ایک ڈیجیٹل فریم ورک  کا استعمال کیا جاتا ہے ، جس سے موجودہ  بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولیات کے ذریعہ ہی  کہیں زیادہ مسافروں کی آمدورفت یقینی ہوجاتی ہے۔ ڈیجی یاترا ایپ

پہلے مرحلے میں ،  ملک کے تین ہوائی اڈوں پر ڈیجی یاترا کی شروعات کی گئی

ڈیجی یاترا کو سبھی ہوائی اڈوں پر مرحلہ وار طریقہ سے لانچ کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسے عزت مآب شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کے ذریعہ 01.12.2022 کو دہلی . بنگلورو اور وارانسی ہوائی اڈوں پرلانچ کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں ،  ڈیجی یاترا کو مارچ 2023 تک کولکتہ ، پُنے ، وجئے واڑہ. اور حیدرآباد ہوائی اڈوں پر بھی لانچ کرنے کا  منصوبہ بنایا گیا ہے۔

1.6 لاکھ سے بھی  زیادہ فضائی مسافروں نے ’ڈیجی یاترا ‘  کا استعمال کیا ہے

ڈیجی یاترا  اپنی مرضی سے حاصل کی جانے والی سہولت ہے۔ ڈیجی یاترا کے عمل میں مسافروں کی  ذاتی  طور پر قابل شناخت. معلومات کے ڈیٹا کا کوئی مرکزی  اسٹوریج  نہیں ہوتا ہے۔ فضائی سفر کے سبھی ڈیٹا کو انکرپٹ کیا جاتا ہے. اور اسے مسافر کے اسمارٹ فون کے والٹ میں اسٹور کیا جاتا ہے. اور یہ صرف ایک محدود مدت کے لئے سفر کے  آغاز والے ہوائی اڈے کے ساتھ مشترک کیا جاتا ہے. جہاں مسافر کی ڈیجی یاترا آئی ڈی  کی تصدیق کی ضرورت  ہوتی ہے۔ اس  ڈیٹا کو پرواز کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی متعلقہ سسٹم سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

یکم دسمبر 2022 سے 14 فروری 2023 تک . ہوائی اڈوں پر ڈیجی یاترا کے عمل کا استعمال کرنے والے مسافروں کی کل تعداد 1.6 لاکھ سے بھی زیادہ لگائی گئی ہے۔ اینڈرائیڈ پلے اسٹور اور آئی او ایس ایپل ایپ اسٹور پر ڈیجی یاترا کی ایپ استعمال کرنے والوں  کی کُل تعداد 422000  لگائی ہے۔

Recommended