Categories: قومی

سات لاکھ سے زائد نئی کمپنیوں کا قیام عمل میں آیا، لوک سبھا اجلاس میں وزیر کارپوریٹ افئیرس کا بیان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حیدرآباد۔یکم دسمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران 5لاکھ 506کمپنیوں نے کاروبار بند کئے ہیں جب کہ اسی مدت میں 7لاکھ 17ہزار 49نئی کمپنیوں کا قیام عمل میں آیا۔ کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت نو رجسٹرڈ کمپنیوں کے قیام اور جو کمپنیاں بند کی گئی ہیں ان کی تفصیلات لوک سبھا میں وزیر کارپوریٹ افئیرس راؤ اندرجیت سنگھ نے بتائی۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت یا وزارت کی جانب سے موقع یا حالات کے اعتبار سے ڈاٹا نہیں تیار کیا جاتابلکہ مالی سال کے اعتبار سے ڈاٹا تیارکیاجاتاہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر موصوف نے بتایا کہ کرنسی تنسیخ‘کورونا لاک ڈاؤن یا جی ایس ٹی کے اعتبار سے یہ تفصیلات موجود نہیں ہیں بلکہ مالی سال کے اعتبار سے مجموعی تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ جاریہ سال یکم اپریل 2021 کے آغازسے اب تک 22ہزار557 کمپنیوں نے اپنے کاروبار بند کئے ہیں جبکہ اسی مدت کے دوران 1 لاکھ 9ہزار 98 نئی کمپنیوں کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ رجسٹرڈ کی جاچکی ہیں۔انہو ں نے بتایا کہ گزشتہ 6برسوں میں سال 2017-18 میں سب سے زیادہ کمپنیاں بند کی گئی ہیں جن کی تعداد 2لاکھ 36ہزار262 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سال 2018-19 کے دوران 1لاکھ 43ہزار233کمپنیاں بند کی گئی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 گزشتہ مالی سال میں ملک بھر میں مجموعی اعتبار سے 1لاکھ 55ہزار337 نئی کمپنیاں قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ کمپنیوں کے ایکٹ میں کسی کمپنی کو بند کئے جانے کی اصطلاح نہیں ہے لیکن مکمل قانونی کاروائی کے بعد کمپنی اپنے ڈائرکٹرس کی قرار داد کے ذریعہ رجسٹریشن سے دستبرداری اختیار کرسکتی ہے۔انہوں نے کمپنیوں کی جانب سے تجارتی سماجی ذمہ داری کے تحت سرگرمیوں سے واقف کروایا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago