Categories: قومی

پلوامہ میں دہشت گردوں اور فوج کے درمیان تصادم جیش محمد کے دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سرینگر، یکم دسمبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بدھ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے قصبہ یار علاقے میں ایک تصادم میں جیش محمد کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ جیش محمد تنظیم کے دو دہشت پسند اس وقت مارے گئے جب فورسز نے کچھ دہشت پسندوں کی موجودگی کی خاص اطلاع ملنے کے بعد صبح کے اوقات میں قصبہ یار کے ارد گرد محاصرہ کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس افسر نے مزید بتایا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف بڑھی تو چھپے ہوئے دہشت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے انکاؤنٹر شروع کر دیا گیا۔اس دوران پتہ چلا ہے کہ جیش محمد کے سرکردہ آئی ای ڈی ماہر اور غیر ملکی دہشت پسند کو اس تصادم میں ہلاک کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے بدھ کے روز کہا کہ یاسر پرے جیش محمد کا ایک اعلیٰ کمانڈر تھا جو اس تصادم میں مارا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 آئی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے، کشمیر پولیس زون نے ٹوئٹر پر لکھا، دہشت پسند کمانڈر جیش محمد یاسر پرے، ایک آئی ای ڈی ماہر تھا اور اس تصادم میں ایک اور غیر ملکی دہشت پسند فرقان کو مار دیا گیا۔ دونوں دہشت پسند جرائم کے کئی مقدمات میں ملوث تھے۔ اس دوران پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تحویل سے بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago