Categories: قومی

زیادہ تر کسان قوانین کو سمجھنے سے قاصر اگر وہ سمجھ پاتے تو ملک میں آگ لگ جاتی: راہل

نئی دہلی ، 28 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

سابق کانگریس صدر راہول گاندھی نے ایک بار پھر مرکز کی مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے ، اور زرعی قوانین کو زراعت مخالف قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر کسان قانون کو نہیں سمجھتے ، اگر یہ سمجھ پاتے تو ملک کو آگ لگ جاتی۔ انہوں نے حکومت سے زرعی قوانین کو واپس لینے کی بھی اپیل کی۔

راہل گاندھی جمعرات کو اپنے حلقہ وائناڈ میں ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ وائناڈ میں منعقدہ یو ڈی ایف کنونشن میں ، راہل گاندھی نے کہا کہ ’’سچائی یہ ہے کہ بیشتر کسان بل (تین زرعی قوانین) کی تفصیلات کو نہیں سمجھتے ہیں ، کیوں کہ اگر انہوں نے ایسا کیاتو پورے ملک میں احتجاج ہو گے۔‘‘ ملک میں آگ لگ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کسان کچھ معاملات اٹھا رہے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں ، جب کہ قانون کا بڑا پہلو ابھی بھی پوشیدہ ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کچھ سال قبل یہ بھی دیکھا گیا تھا کہ کس طرح ملک کے کسانوں پر حملہ ہوا تھا۔ تب معاملہ بھٹہ پرسول کا تھا ، جہاں کسانوں کی زمینیں چھینی جارہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’اس وقت جب مجھے اس مسئلے کا احساس ہوا ، پارٹی میں میری بات ہوئی اور ایک نیا اراضی کے حصول کا بل آیا ہے‘‘۔ معیشت کے معاملے پر ، کانگریس قائد نے بھی حکومت کا گھیراو کیا اور کہا کہ ملک کی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کچھ سرمایہ داروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے لے رہی ہے ، جس کی سزاکسان اور مزدور بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب اور متوسط طبقے کو نہیں دیکھتی ہے اور نہ ہی ان لوگوں کی تکلیف محسوس کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی دو روزہ دورے پر کیرالا پہنچے ہیں۔ یہاں مختلف پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے ، وہ ریاست کی سیاست میں کانگریس کو بحال کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago