قومی

ایم ایس ایم ای شمال مشرق کی ترقی میں اہم کردار اداکریں گی:نارائن رانے

 اگرتلا۔ 9؍ جنوری(انڈیا نیریٹو)

مرکزی وزیر ایم ایس ایم ایزشری نارائن رانے نے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا اور مرکزی وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما کے ساتھ شمال مشرقی خطے میں ایم ایس ایم ایز کی پائیدار ترقی پر علاقائی کانفرنس کی صدارت کی۔

اس کانفرنس کا اہتمام  ایم ایس ایم  ای کی وزارت نے وزارت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے کیا تھا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شری نارائن رانے نے شمال مشرق میں  ایم ایس ایم ایز کے اہم کردار اور ہندوستان کو خود انحصار بنانے میں ان کے تعاون پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ تریپورہ زرعی مصنوعات کی سرزمین ہے اور اس میں فوڈ پروسیسنگ صنعتوں میں  ایم ایس ایم ای کے لیے بہت زیادہ امکانات ہیں اور انہوں نے تریپورہ حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ صنعتوں کو مضبوط کرتے ہوئے ایم ایس ایم ایکے لیے سیاحت کے مزید مواقع پیدا کرے۔

وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے صنعت کاروں سے اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ کی ریاستی حکومت نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں مخلصانہ اور سرشار کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں وزارتوں کی مربوط کوششیں شمال مشرقی خطہ (این ای آر) میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک بہتر ماحولیاتی نظام تشکیل دیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago