قومی

پرواسی بھارتیہ دنیا میں ہندوستان کے برانڈ ایمبیسیڈر، وہ دنیا کے ہندوستان کے تئیں بڑھتے تجسسات کو پرسکون کریں: مودی

وزیر اعظم مودی پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس 2023  میں ہوئے شامل

وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کو دنیا میں قیادتی کردار بنایا – وزیر اعلیٰ  چوہان

بھوپال،9 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ صدیوں سے دنیا ہندوستان کو جاننے کے لیے بے تاب ہے۔ ہندوستانی فلسفہ، ثقافت، ہماری زندگی کی اقدار، ہمارا عالمی نقطہ نظر، ہماری شاندار روایات اور آج کے دور میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی معیشت، سائنس، ٹیکنالوجی، تکنیک، دفاع اور خلائی سائنس سبھی منفرد ہیں اور دنیا کی توجہ کا مرکز ہیں۔ آج ہندوستان کی اپنی الگ آواز ہے، عالمی سطح پر اپنی الگ پہچان ہے، جو آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوگی۔

ہندوستان کے تئیں دنیا کا تجسس بڑھے گا۔ ہندوستان کے تئیں دنیا کے اس بڑھتے ہوئے تجسس کو پرسکون کرنا پرواسی بھارتیوں کی ایک اہم ذمہ داری ہے۔وہ ہندوستان کے ”سسٹینیبل فیوچر“ کے ماڈل کودنیا بھر میں فروغ دیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نہ صرف دنیا کا علمی مرکز ہے بلکہ اس میں دنیا کا ہنر مندانہ سرمایہ بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ ہندوستان دنیا کی ترقی کا انجن بن سکتا ہے۔ دنیا میں پرواسی بھارتیہ، میک ان انڈیا، یوگا، آیوروید، کاٹیج انڈسٹری، دستکاری، موٹے اناج کو فروغ دینے میں اپنا انمول تعاون دیں۔

وزیر اعظم مودی نے آج اندور کے بریلیئنٹ کنونشن سینٹر میں 17ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس کا باضابطہ افتتاح کیا۔ وزیر اعظم مودی نے تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد عرفان علی، گیانا کے صدر اور مہمان ذی وقار سرینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی کا خیرمقدم کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago