Categories: قومی

نڈا نے شاہ، راج ناتھ سمیت متعدد مرکزی وزرااور جنرل سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ کی

میٹنگ 2022 کے اوائل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر ہوئی

نئی دہلی ، 26 جون (انڈیا نیرٹیو)

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے پانچ ریاستوں میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور متعدد وزراءاور پارٹی کے جنرل سکریٹریوں سے ایک ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں حکومت اور تنظیم کے مابین رابطوں پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ اترپردیش ، اتراکھنڈ ، پنجاب ، منی پور اور گوا سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ۔

ہفتہ کو بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران ، آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ریاستوں میں کورونا ویکسی نیشن کی حیثیت ، مرکزی اسکیموں پر کام کرنے اور اس کے فوائد عام لوگوں تک پہنچنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر تنظیمی ذمہ داریوں کو نبھانے والے بہت سے رہنما بھی اس میں شامل تھے۔ اجلاس میں ، ریاستی حکمت عملی سے متعلق انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ، آئندہ کی حکمت عملی پر غوروفکرکیا گیا۔

اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے علاوہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن ، ٹیکسٹائل کے وزیر اسمرتی ایرانی ، کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر کیرن رججیجو اور اترپردیش سے وابستہ بی جے پی کے اعلی رہنما بھی اس میں شامل تھے۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2022 میں کل سات ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ سال کے آغاز میں اترپردیش ، اتراکھنڈ ، پنجاب ، منی پور اور گوا میں اسمبلی انتخابات ہوں گے ، جب کہ ہماچل پردیش اور گجرات میں سال کے آخر میں انتخابات ہوں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago