Categories: قومی

ناردا اسٹنگ معاملہ: سپریم کورٹ سے بنگال حکومت اور وزیر مولائے گھٹک کو راحت

سپریم کورٹ نے کلکتہ ہائی کورٹ کے 9 جون کے حکم کومسترد کیا

نئی دہلی ، 26جون (انڈیا نیرٹیو)

سپریم کورٹ نے نارد اسٹنگ معاملے میں مغربی بنگال حکومت اور ریاست کے وزیر مولائے گھٹک کو راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کلکتہ ہائی کورٹ کے 9 جون کے حکم کومسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کوہدایت دی ہے کہ وہ28جون تک کلکتہ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کریں۔ جسٹس ونیت سرن کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ درخواست گزار درخواست کی پیشگی کاپی 27 جون تک سی بی آئی کوفراہم کرائیں۔

عدالت نے کہا کہ اگر سی بی آئی چاہے تو اسے اس درخواست کا 29 جون تک جواب داخل کرے ۔ اگر سی بی آئی جواب داخل کرتی ہے تو پھر اس کی کاپی درخواست گزاروں کو 28 جون تک دیں۔ عدالت نے کلکتہ ہائی کورٹ کو 29 جون کوازسر نو فیصلہ لینے کی ہدایت دی۔سماعت کے دوران درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ نارد اسٹنگ معاملے میں ترنمول رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد ہوئی اشتعال انگیزی کے معاملے میں سی بی آئی نے ان کے خلاف ہائیکورٹ میں الزامات عائد کردیئے ہیں ، لیکن ہائیکورٹ انھیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع نہیں دے رہا ہے۔

سماعت کے دوران ، سی بی آئی نے کہا کہ ہائیکورٹ میں بحث مکمل ہونے کے دونوں نے حلف نامہ دیا جب کہ انھیں کافی پہلے نوٹس جاری ہو چکا تھا۔ تب عدالت نے کہا کہ آپ نے حلف نامہ اتنی تاخیر سے دیا۔ ہائی کورٹ کو درخواست بھی نہیں دی گئی کہ اس کی کیا وجہ ہے۔ عدالت عظمی نے درخواست گزاروں سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہائی کورٹ میں درخواست دیں کہ حلف نامہ دینے میں تاخیر کی کیا وجہ رہی؟ ہائی کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کیا کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس معاملے کی سماعت سے سپریم کورٹ کے دو ججوں نے خود کوسماعت سے الگ کر لیا تھا۔ گزشتہ 22 جون کو جسٹس انیرودھ بوس نے جب کہ 18 جون کو جسٹس اندرا بنرجی نے سماعت سے خود کوالگ کر لیا تھا۔

مولا ئے گھٹک نے نارد معاملے میں سی بی آئی کی طرف سے دائر ٹرانسفر پٹیشن میں ان کے جوابی حلف نامے کو ریکارڈ پر نہیں لینے کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ گھٹک نے درخواست میں کہا تھا کہ وزیر کے اختیارات پر پابندی نہیں عائد کی جانی چاہیے، بالخصوص تب جب سی بی آئی کو مختلف مراحل میں اضافی حلف نامہ داخل کرنے کی اجازت دی گئی ہو۔ گھٹک اور مغربی بنگال حکومت نے ہائی کورٹ کے 9 جون کے حکم کے خلاف دو الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago