وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جمعہ کو کہا کہ قوم اپنے نوجوانوں کو ‘ دولت پیدا کرنے والے’ کے طور پر دیکھتی ہے کیونکہ ملک کو ان سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے نوجوانوں پر اگلے 25 سالوں میں کھیلنے کی زیادہ ذمہ داری ہے تاکہ اختراعات، نظریات اور کاروباری ماڈلز کے ذریعے 2047 تک ہندوستان کو عالمی لیڈر بنایا جا سکے۔
وزیر نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”قوم نوجوانوں کو نہ تو نوکری پیدا کرنے والوں کے طور پر دیکھتی ہے اور نہ ہی نوکری کے متلاشیوں کے طور پر بلکہ دولت پیدا کرنے والے کے طور پر دیکھتی ہے کیونکہ اسے آئی آئی ایم جموں جیسے اداروں اور آج فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں‘‘۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ جموں کی گریجویشن تقریب میں انہوں نے مزید کہا کہ آج آئی آئی ایم سے فارغ التحصیل طلبا کے کندھوں پر قوم اور خاندانوں کے تئیں ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور انہیں اپنے کمفرٹ زون میں پھسلے بغیر ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”تعلیم اور تحقیق سے آگے کے شعبوں میں توسیع ‘ سینٹرز آف ایکسی لینس’ کے ساتھ جامع ترقی کے راستے کی نشاندہی کرتی ہے جو جموں اور کشمیر میں ہنر مندی کی ترقی اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے۔پردھان نے مزید کہا کہ ”ہمارے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مقامی امنگوں کو پروان چڑھانے، خطے کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، 21ویں صدی کے چیلنجوں کا پائیدار حل تلاش کرنے اور جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے‘‘۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…