Categories: قومی
بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے قدم اٹھایاکہ ٹول پلازہ پر کسی گاڑی کو 10سیکنڈسے زیادہ نہ لگیں
 <span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 14pt; color: rgb(51, 51, 51); text-align: justify;">نئی دہلی ،26مئی :بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی نے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کے بلارکاوٹ اورجلد گذرنے کو یقینی بنانے کے لئے کچھ رہنما خطوط جاری کئے ہیں ، جن کا مقصد اس بات کو یقینی بناناہے کہ قومی شاہراہوں پر ٹول پلازہ سے گذرنے والی کسی بھی گاڑی کو 10سیکنڈسے زیادہ نہ لگیں ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئے رہنماخطوط سے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کو 100میٹرسے زیادہ کی لائن میں نہ لگنا پڑے جس سے ان گاڑیوں کی بلارکاوٹ آمدورفت یقینی ہوجائے گی ۔اگرچہ زیادہ ترٹول پلازہ پر100فیصد فاسٹ ٹیگ کو لازمی قراردیئے جانے کے بعد گاڑیوں کو انتظارنہیں کرناپڑتالیکن پھربھی اگرکسی وجہ سے گاڑیوں کو 100میٹرسے زیادہ کی لائن میں لگناپڑتاہے تو ان گاڑیوں کو ٹول اداکئے بغیر اس وقت تک گزرنے کی اجازت ہوگی جب تک یہ لائن ٹول بوتھ سےزیادہ سے زیادہ   100میٹرتک نہ ہوجائے ۔ اس مقصد سے ٹول بوتھ سے 100میٹرکے فاصلے پرایک پیلی لائن ، ہرایک ٹول لین میں کھینچ دی جائے گی ۔ اس سے ٹول پلازہ آپریٹرس میں مزید جواب دہی کا احساس پیداہوگا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">چونکہ این ایس اے آئی نے فروری 2021کے وسط سے 100بغیرنقدی کی ٹول ادائیگی شروع کردی ہے لہذااین ایس اے آئی ٹول پلازہ پرمجموعی طورپر فاسٹ ٹیگ کی تعداد 96فیصد تک ہوگئی ہے۔ اوربہت سے ٹول پلازہ پریہ تعداد 99فیصد ہے ۔ ملک میں بڑھتی ہوئی  الیکٹرانک ٹول کلیکشن (ای ٹی سی ) کے پیش نظراس بات پر خاص توجہ دی جارہی ہے کہ آئندہ ٹول پلازہ کے نئے ڈیزائن بنائے جائیں اور ان کے مطابق ان کی تعمیرکی جائے جیسا کہ ایک مستعد ٹول کلیکشن نظام کی خاطر اگلے 10سال کے لئے ٹریفک نظام کا لائحہ عمل تیارکیاگیاہے ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جیساکہ جسمانی دوری ایک نیا معمول بن گیاہے لہذا آمدورفت کرنے والے اب زیادہ سے زیادہ فاسٹ ٹیگ کا استعمال کررہے ہیں چونکہ اس سے ڈرائیوروں اورٹول آپریٹروں کے درمیان کسی بھی براہ راست رابطے کے امکانات دورہوجاتے ہیں ۔ شاہراہوں کے استعمال کرنے والوں کے ذریعہ فاسٹ ٹیگ کا زیادہ سے زیادہ استعمال اوراسے کافی بڑی تعداد میں اپنایاجاناایک حوصلہ افزابات ہے اوراس سے ٹول پرکام کاج میں مزید استعداد پیداکرنے میں مدد ملے گی ۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago