قومی

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول عمان کے ایک روزہ دورے پر، جانئے تفصیلات

ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول آج عمان کے ایک روزہ دورے پر ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور سیکورٹی تعلقات کو تقویت دینا ہے۔

ڈووال کا دورہ حالیہ برسوں میں ہندوستان اورعمان کے درمیان بڑھی ہوئی اعلیٰ سطحی مصروفیات کے حصے کے طور پر آیا ہے، جس میں مغربی ایشیا میں ان کی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر  نے عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مبارکباد کا ذاتی پیغام دیا۔اپنے دورے کے دوران، ڈووال اپنے عمانی ہم منصبوں، شاہی دفتر کے وزیر، اور وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت کرنے والے ہیں۔ توقع ہے کہ بات چیت میں دفاع، انسداد دہشت گردی اور میری ٹائم سیکورٹی تعاون سمیت کئی اہم شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

عمان اور ہندوستان، دونوں سمندری ہمسایہ ممالک جو بحیرہ عرب کی ساحلی پٹی کا اشتراک کرتے ہیں، نے بحر ہند کے علاقے میں استحکام اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے قریبی تعاون کیا ہے۔

اس سال کے شروع میں، دونوں ممالک نے دہلی میں آٹھویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا، جس کی قیادت ہندوستان کے نائب قومی سلامتی کے مشیر وکرم مصری اور عمان کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل ادریس عبدالرحمن الکندی نے کی۔ ان مکالموں نے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد اور تعاون کی بنیاد کو مضبوط کیا ہے۔

مزید برآں، ہندوستان اور عمان کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات نے ان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ہندوستان عمان میں سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے، جس کی کل سرمایہ کاری 7.5 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ 2022-2023 میں تجارتی حجم 12  بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گروپنگ کی جاری صدارت کے دوران جی20 سمٹ اور اس سے وابستہ میٹنگوں میں شرکت کے لیے عمان کو ہندوستان کی دعوت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہندوستان عمان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

ہندوستان اور عمان کے اعلیٰ سیکورٹی عہدیداروں کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے اہم نتائج برآمد ہونے کی امید ہے، جس سے علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کی راہ ہموار ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago