عالمی

پاکستان میں برطرف لیفٹیننٹ جنرل سمیت تین فوجی اہلکاروں کا کورٹ مارشل

نو مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں تشدد کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ پاک فوج نے اس معاملے میں سو سے زائد افراد پر مقدمہ چلانے کی بات کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ اطلاع بھی دی گئی ہے کہ ایک لیفٹیننٹ جنرل رینک کے افسر سمیت تین افسروں اور کئی فوجی اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ اب ان کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی ہوگی۔

پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے پیر کو کہا کہ پاکستانی فوج نے ایک لیفٹیننٹ جنرل رینک کے افسر سمیت تین افسران اور متعدد فوجی اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے۔ ان سب کا کورٹ مارشل بھی کیا جائے گا۔

تمام برطرف افسران کے خلاف دو طرح کے الزامات ہیں۔ پہلا الزام یہ ہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان افسران کی جانب سے آرمی بیس پر خان کے حامیوں کے حملے بند نہیں ہوئے۔ دوسرے الزام کے تحت ان پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ افسران تشدد کی سازش میں بھی ملوث ہیں۔ ان افسران کو سپورٹ کرنے والے فوجی اہلکاروں کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ ماہ گرفتاری کے بعد ہونے والی سول بدامنی پر 100 سے زائد افراد پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ اس واقعے کو پاکستان کی سیاسی پیش رفت سے جوڑا جا رہا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد عمران خان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا اور ان کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago