Categories: قومی

نونیت رانا اور روی رانا کو سیشن کورٹ سے راحت نہیں،29اپریل تک جواب داخل کرنے کا حکم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی، 26 اپریل (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امراوتی پارلیمانی حلقہ کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے شوہر اور ایم ایل اے روی رانا کو سیشن کورٹ سے غداری کیس میں ضمانت نہیں مل سکی۔ سیشن عدالت نے تھانہ کھار کو اس معاملے میں 29 اپریل تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے بعد سیشن عدالت ضمانت سے متعلق سماعت کی تاریخ طے کرے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نونیت رانا کے وکیل رضوان مرچنٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ رانا جوڑے کی جانب سے منگل کو سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ نونیت رانا اور روی رانا کی ضمانت کی فوری سماعت کی جائے، لیکن سرکاری وکیل پردیپ دھرت نے اس کی سختی سے مخالفت کی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم کی درخواست ضمانت باندرہ مجسٹریٹ کورٹ میں زیر التوا ہے تو اس معاملے کی فوری سماعت سیشن کورٹ میں کیسے ہو سکتی ہے۔ اس وجہ سے سیشن کورٹ نے معاملے کی فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ رضوان مرچنٹ نے بتایا کہ عدالت نے کھار پولیس کو اس معاملے میں 29 اپریل تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد سیشن عدالت سماعت کی تاریخ طے کرے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح ر ہے کہ وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کے ممبئی واقع ذاتی رہائش گاہ ماتو شری بنگلے پر جاکر ہنومان چالیسہ پڑھنے، پولس اور ریاستی حکومت کو چیلنج دینے کے معاملے میں کھار پولس نے23اپریل کو نونیت رانا اور روی رانا کو گرفتار کیا تھا۔ باندرہ کی مجسٹریٹ عدالت نے دونوں کوعدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اس کے بعد نونیت رانا کے وکیل نے پیر کو ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ پولیس کی طرف سے درج مقدمہ کو منسوخ کیا جائے اور دونوں کو فوری طور پر ضمانت دی جائے۔ ہائی کورٹ نے نونیت رانا اور روی رانا کی سرزنش کرتے ہوئے اس درخواست کو خارج کر دیا تھا۔ اس کے بعد نونیت رانا کے وکیل نے منگل کو سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی لیکن یہاں بھی رانا جوڑے کو راحت نہیں ملی۔ فی الحال نونیت رانا کو بائیکلہ خواتین جیل میں رکھا گیا ہے اور روی رانا کو تلوجا جیل، نوی ممبئی میں رکھا گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago