Categories: کھیل کود

خوب وائرل ہورہا ہے حب الوطنی کا پیغام دینے والا عرفان پٹھان کاٹوئٹ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی،26اپریل(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سابق ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں۔ وہ اکثر کرکٹ سے متعلق باتوں کو تو ٹوئٹ کرتے ہی ہیں، کئی بار ملک میں کچھ معاملوں پر بھی اپنی رائے رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ ملک کو خاص پیغام دیا ہے۔ عرفان پٹھان نے تازہ ٹوئٹ میں حب الوطنی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ دونوں تصاویر میں ایک طرف جہاں قومی پرچم دکھائی دے رہا ہے۔وہیں دوسری طرف انہوں نے اپنے والد کی شخصیت کو بھی قابل احترام ظاہر کیا ہے۔ اس تصویر میں عرفان پٹھان کے ساتھ یوسف پٹھان بھی ہیں اور ساتھ میں بچے بھی موجود ہیں۔ عرفان پٹھان کے اس ٹوئٹ پر لوگ ان کی تعریف بھی کر رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ اس پر بھی ان کی تنقید کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان نے اس سے قبل بھی سرخیوں میں تھے، جب انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ ہندوستان کو خوبصورت قرار دیا تھا۔ تاہم ان کے ساتھی کرکٹر رہے امت مشرا نے ان کے ٹوئٹ پر ایسا جواب دیا، جس سے وہ ٹرول ہوگئے۔ حالانکہ عرفان پٹھان کا ٹوئٹ مکمل نہیں تھا، جس کی وجہ سے امت مشرا کو تنقید کرنے کا موقع مل گیا۔ عرفان پٹھان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا ’میرا ملک، میرا خوبصورت ملک، اس کے پاس دنیا کا عظیم ملک بننے کی قابلیت ہیں لیکن…‘ عرفان پٹھان کے ٹوئٹ سے یہ مطلب نکالا گیا تھا کہ ہندوستانی ترقی کرے گا، مگر ا?ئین پر عمل کرتے ہوئے ہی کرسکتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عرفان پٹھان نے اس طرح سے اپنی بات کو ادھورا چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد امت مشرا کے ٹوئٹ کو عرفان پٹھان کے ٹوئٹ سے جوڑ کر دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے جو ٹوئٹ کیا تھا اس کی ابتدائی لائنیں عرفان پٹھان کے ٹوئٹ سے ملتی ہیں۔ امت مشرا نے حالانکہ کسی کا نام نہیں لیا تھا۔اس سے قبل بھی سابق ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان کو سوشل میڈیا پر کئی بار ٹرول کیا گیا ہے۔ حالانکہ وہ کوئی بھی بات ٹوئٹ کرتے ہیں تو اس پر جہاں ایک طرف ان کی تعریف ہوتی ہے وہیں دوسری طرف انہیں ٹرول بھی کیا جانے لگتا ہے۔ تاہم عرفان پٹھان اس کی پرواہ نہیں کرتے ہیں اور وہ کھل کر اپنی بات رکھتے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago