قومی

این سی پی کے صدر شرد پوار کو بریچ کینڈی اسپتال سے ملی چھٹی

ممبئی، 07 نومبر (انڈیا نیریٹو)۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار کو پیر کو بریچ کینڈی اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ اس کے بعد شرد پوار ممبئی میں اپنی رہائش گاہ سلور چلے گئے۔ اسپتال انتظامیہ نے شرد پوار کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ شرد پوار کو 31 اکتوبر کو ان کی طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

معلومات کے مطابق شرد پوار گزشتہ آٹھ دنوں سے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ شرد پوار کو 31 اکتوبر کو ان کی طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ شرد پوار کو اسپتال میں تین دن کے علاج کے بعد ڈسچارج کیا جانا تھا، لیکن ان کی حالت میں زیادہ بہتری نہیں آئی، اس لیے انہیں آج تک اسپتال میں ہی رہنا پڑا۔

ریاست کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے 4 نومبر کو بریچ کینڈی اسپتال میں شرد پوار سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد ایکناتھ شندے نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ اس کے بعد شرد پوار اسپتال سے  شرڈی گئے اور این سی پی کے زیر اہتمام پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے صرف 3 منٹ کی تقریر کی۔ اس کے بعد شرد پوار شرڈی سے سیدھے بریچ کینڈی اسپتال گئے۔

Aamnah Farooque

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago