نئی دہلی، 24 اگست (انڈیا نیرٹیو)
اڈانی گروپ کی جانب سے نئی دہلی ٹیلی ویڑن لمیٹڈ کمپنی (این ڈی ٹی وی) میں حصہ خریدنے کی خبر کے بعد بدھ کو این ڈی ٹی وی کے حصص میں بڑی چھلانگ دیکھی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ کے دونوں انڈیکس پراین ڈی ٹی وی کے حصص میں 5 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔
فی الحال، این ڈی ٹی وی کے حصص 5 فیصد کی چھلانگ کے ساتھ 384.5 روپئے تک پہنچ گئے ہیں دن کے کاروبار شروع ہونے کے بعد بعد اسٹاک مارکیٹ میں یہ 52 ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) پر کمپنی کا اسٹاک 5 فیصد بڑھ کر 384.50 روپئے تک پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) پر بھی، این ڈی ٹی وی کا اسٹاک 4.99 فیصد بڑھ کر 388.20 روپئے پر پہنچ گیا۔ یہ گزشتہ ایک سال میں کمپنی کی بلند ترین سطح ہے۔
دراصل اڈانی گروپ نے ایک دن پہلے این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا تھا۔ اڈانی انٹرپرائزز نے ایک بیان میں کہا کہ اڈانی گروپ کی میڈیا کمپنی اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس لمیٹڈ بالواسطہ طور پر این ڈی ٹی وی میں اس حصص کو خریدے گی۔
یہ اس میڈیا ہاؤس میں 26 فیصد حصص کی کھلی پیشکش بھی شروع کرے گا۔ تاہم، کچھ ہی دیر بعد این ڈی ٹی وی نے کہا کہ وہ ایسی کسی ڈیل کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…