Categories: قومی

کابینہ کمیٹیوں میں شامل کئے گئے نئے وزرا

نئی دہلی، 14جولائی (انڈیا نیرٹیو)

یونین کونسل آف منسٹرس میں توسیع اور نئے وزرا کو شامل کرنے کے بعد اب ان نئے چہروں کو کابینہ کی اہم کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے جو مختلف موضوعات پر فیصلہ کرتی ہیں۔

حکومت فیصلے لینے کے لیے کابینہ کااجلاس کرتی ہے۔ اس کابینہ کے ایک حصے کے طور پر، کابینہ کی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جو کچھ خاص معاملوں پر تبادلہ خیال کریں گی۔ پیر کو، کابینہ سیکرٹریٹ کو تقرری، رہائش، معاشی امور، پارلیمانی امور، سیاسی امور، سیکورٹی،سرمایہ کاری اور ترقی، روزگار اور مہارت سے متعلق ان آٹھ کمیٹیوں کی نئی شکل کے بارے میں بتایا گیا۔

اسمرتی ایرانی اور گری راج سنگھ کے ساتھ سابق وزراء روی شنکر پرساد، ہرش وردھن اور آنجہانی رام ولاس پاسوان کی جگہ پر سیاسی امور سے متعلق کابینہ کی کمیٹی میں نومنتخب مرکزی وزراء بھوپندر یادو، سربانند سونووال اور منسکھ مانڈویہ کو شامل کیا گیا ہے۔

سرمایہ کاری اور ترقی کی نگرانی کے لئے قائم کمیٹی میں نومنتخب وزراء جیوتیرادتیہ سندھیا، نارائن رانے اور اشونی ویشنو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں پارلیمانی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی میں قانون و انصاف کے وزیر کرین رججیجو، وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر، سماجی انصاف اور امپاورمنٹ وزیر وریندر کمار اور قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا شامل ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کابینہ کی تقرری کمیٹی میں شامل ہیں۔ یہ کمیٹی مختلف مقامات پر جوائنٹ سکریٹری اور مذکورہ بالا افسران کی تقرریوں سے متعلق فیصلے کرتی ہے۔

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) میں وزیر اعظم، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، روڈ، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن، وزیر تجارت پیوش گوئل اور وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان شامل ہیں۔ اس کمیٹی میں سدانند گوڑا اور روی شنکر پرساد کی جگہ کسی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی نے وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ پر مشتمل ہے۔آٹھ کابینہ کمیٹیوں میں سے، جنتا دل (متحدہ) کے صرف ایک اتحادی آر سی پی سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔ وہ اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ سے متعلق کمیٹی کے خصوصی مدعو رکن ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago