Categories: عالمی

افغان خواتین کی حفاظت کے لیے اقوام متحدہ سے کی فریاد

افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر رحمانی کا بیان

خواتین کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور امتیازی سلوک باعث تشویش

نئی دہلی، 14جولائی (انڈیا نیرٹیو)

افغانستان میں طالبان کے بڑھتے ہوئے تسلط کے درمیان اقوام متحدہ سے  ان خواتین کی حفاظت کی فریاد کی گئی ہے جو طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں ہیں اور جہاں طالبان نے خواتین پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ طالبان نے ملک کے 34 صوبوں میں سو سے زیادہ اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔

افغانستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر میر رحمن رحمانی نے جنرل اجلاس کے دوران کہا کہ طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں خواتین کے ساتھ غیر انسانی اور اسلام دشمن امتیازی سلوک تشویشناک ہے۔ رحمانی نے اقوام متحدہ، افغانستان انسانی حقوق کمیشن، یورپی کمیشن سمیت خواتین کے لئے کام کرنے والی دیگر تنظیموں کے ذریعہ ایسے تمام معاملات میں غیر جانبدارانہ تشخیص کی ضرورت بتائی۔

افغانستان ٹائمس کے مطابق امریکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی طالبان نے ملک کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان علاقوں کی خواتین پر وہی سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں جو 1996 سے 2001 تک طالبان حکومت کے دوران وحشیانہ انداز میں عائد کی گئی تھی۔ اس  میں خواتین کو سرکاری دفاتر میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور لڑکیوں کے اسکول اور کالج بند کردیئے تھے۔خواتین کو لازمی طور پر برقع پہننے اور بغیر کسی مرد ساتھی کے گھر سے باہر نہ جانے کا حکم دیا گیا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ ان کے زیر قبضہ علاقوں میں بھی طالبان کی طرف سے اسی طرح کی سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ صوبہ بلخ کے گورنر فرہاد عزیزی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ایسی خواتین کو ہلاک  کر دیاہے جنہوں نے لازمی طور پر جسم کو ڈھانپنے کے ان کے احکامات کی خلاف ورزی کی۔ تاہم باغی گروپ کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے خواتین پر کسی قسم کی پابندی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ طالبان کاسلوک شرعی قوانین کے مطابق ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago