قومی

نئی قومی تعلیمی پالیسی ملک کے نوجوانوں کو نئی صدی کے تقاضوں کے مطابق تیارکررہی ہے :مودی

نئی دہلی، 20؍ فروری

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیو پیغام  کے ذریعہ اتراکھنڈ روزگار میلے سے خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج ان لوگوں کے لئے ایک نئے آغاز کا موقع  ہے، جنھیں اپنے تقرری نامے ملے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ یہ نہ صرف ایک زندگی تبدیل کردینے والا موقع ہے بلکہ یہ مجموعی  تبدیلی کا ایک وسیلہ بھی ہے ، ملک میں تعلیم کے شعبے میں کئے جانے والے نئے تجربات کو نمایاں کرتے ہوئے ، وزیراعظم  نے اس بات پرتوجہ مرکوز کی کہ جن افرادکا تقرر کیاگیاہے ان میں سے زیادہ ترافراد ، تعلیم کے شعبے میں  ہی خدمات انجام دیں گے ۔

وزیراعظم نے رائے زنی کی کہ ‘‘نئی قومی تعلیمی پالیسی ، بھارت کے نوجوانوں کو نئی صدی کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق  تیارکررہی ہے ۔’’ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اتراکھنڈ  کے نوجوانوں  پریہ ذمہ داری عائد کی کہ وہ اس عزم کوآگے تک لے  کرجائیں۔وزیراعظم نے اس بات کو نمایاں کیا کہ مرکزی اوراتراکھنڈ  کی ریاستی سرکار کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ ہرنوجوان  کو ، آگے بڑھنے کی غرض سے صحیح  وسیلے تک رسائی حاصل کرنے کے دوران ، ان کی دلچسپی کی بنیاد پر نئے مواقع  فراہم ہوسکیں ۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری نوکریوں میں بھرتی کی مہم بھی اس سمت  میں اٹھایاگیا ایک صحیح قدم ہے ۔

وزیر اعظم نے اس جانب توجہ دلائی  کہ ملک کے لاکھوں نوجوانوں نے گذشتہ چند ماہ میں مرکزی حکومت سے اپنے تقرری نامے موصول کئے ہیں ۔ انھوں نے اس بات پرخوشی کا اظہار کیا کہ اتراکھنڈ  اس کا ایک حصہ بن گیاہے ۔ انھوں نے مطلع کیاکہ بھرتی سے متعلق  ایسی مہمیں  ، پورے ملک میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام  علاقوں میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جارہی ہیں ۔

وزیر اعظم  نے کہا :‘‘مجھے بہت خوشی ہے کہ آج اتراکھند اس مہم کا ایک حصہ بن گیاہے ۔’’وزیراعظم نے اس پرانی کہاوت یاقول سے چھٹکارہ حاصل کرنے پرزوردیاکہ پہاڑوں کاپانی اورنوجوان  ، خود پہاڑوں کے لئے کوئی فائدہ مند نہیں ہوتے ہیں ۔ مرکزی حکومت کی یہ مسلسل کاوش رہی ہے کہ اتراکھنڈ  کے نوجوان ، اپنے اپنے گاؤوں  کو لوٹ آئیں ۔ وزیراعظم نے پہاڑی خطوں میں روزگار اورخود کے روزگار  سے متعلق  پیداکئے جارہے نئے مواقع  کو اجاگر کیا۔

 اتراکھنڈ میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں سرمایہ کاری  پرروشنی ڈالتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہاکہ نئی سڑکوں اورریل لائنوں کی تعمیر کی بدولت نہ صرف  کنکٹی وٹی  کو فروغ حاصل ہورہاہے ، بلکہ روزگار کے بھی بہت سے مواقع  پیداہورہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ ہرجگہ روزگار کے مواقع  میں اضافہ ہورہاہے ۔ اس سلسلے میں انھوں نے تعمیراتی مزدوروں ، انجینئروں ، خام مال سے متعلق  صنعتوں  اوردکانوں  کی مثالیں پیش کیں ۔ انھوں نے اس بات کوبھی اجاگرکیاکہ ٹرانسپورٹ  شعبے میں مانگ میں اضافے  کی وجہ سے روزگار  کے نئے مواقع پیداہورہے ہیں ۔

وزیراعظم نے اس بات کو بھی نمایاں کیا کہ اب سے پہلے اتراکھنڈ  کے دیہی علاقوں  کے نوجوانوں کو روزگار کے لئے بڑے   شہروں کا رخ کرنا پڑتاتھا۔ لیکن آج ،ہزاروں نوجوان ، گاؤو ں  میں انٹرنیٹ اورڈجیٹل  خدمات فراہم کرنے والے  کامن سروس سینٹروں میں کام کررہے ہیں ۔ وزیراعظم نے تبصرہ کیا کہ ‘‘یہ ملازمتیں ، بھارت میں پہلی مرتبہ اتراکھنڈ میں  فراہم کی گئی ہیں ‘‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago