فکر و نظر

خمار صاحب نے ضلع کو اپنی شاعری اور فلمی نغمہ نگاری کے ذریعہ عالمی سطح پر پہچان عطا کی:امیر حمزہ اعظمی

کاروان انسانیت تنظیم کے تحت 24 ویں برسی پر جذباتی خراج عقیدت

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)

آبروئے غزل حضرت خمار بارہ بنکوی کی 24 ویں برسی کے موقع پر آج شعرا اور ادبا نے ان کی قبر واقع کر بلا سول لائن پہنچ کر گلپوشی کر کے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔

کاروان انسانیت تنظیم کے صدر طارق جیلانی نے کہا کہ مرحوم خمار صاحب نے اردو شاعری کو نیا رنگ و آہنگ عطا کیا۔ انہوں نے نصف صدی سے زیادہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے مختلف مقامات پر ہونے والے مشاعروں سے جو اعلیٰ مقام حاصل کیا شاید ہی اس کی دوسری مثال مل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری تنظیم نوجوان شعرا کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف تقریبات میں خمار ایوارڈ پیش کرتی ہے۔شاعر امیر حمزہ اعظمی نے کہا کہ مرحوم خمار صاحب نے ضلع کو اپنی شاعری اور فلمی نغمہ نگاری کے ذریعہ عالمی سطح پر پہچان عطا کی۔

 شاعر ہاشم علی ہاشم نے خمار بارہ بنکوی کے فن اور حیات کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔آدرش بارہ بنکوی نے خمار صاحب کی شخصیت اور شاعری پر مبنی نظم پیش کی۔ اس موقع پر شعیب انور، سلیم صدیقی، شمیم بارہ بنکوی، اور زاہد بارہ بنکوی نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ کنویز فیض خمار نے مہمانوں اور شرکا کا شکر یہ ادا کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago