Categories: قومی

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر عبداللہ شاہد نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76ویں سیشن کے نو منتخب صدر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ عالی جناب عبداللہ شاہد  نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

عالی جناب عبداللہ شاہد ، 7 جولائی 2021 کو نیویارک میں منعقدہ انتخابات کے بعد، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں نومنتخب صدر کی حیثیت سے بھارت کے دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم نے عالی جناب عبداللہ شاہد کو انتخابات میں ان کی شاندار فتح کے لیے مبارک باد پیش کی، اور کہا کہ یہ کامیابی عالمی اسٹیج پر مالدیپ کے بڑھتے ہوئے قد کی عکاس ہے۔

وزیر اعظم نے ’امیدوں کی صدارت‘ کے لیے نومنتخب صدر کے ویژن اسٹیٹمنٹ پر ان کی ستائش کی اور ان کی صدارت کے دوران بھارت کی جانب سے انہیں مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم نے دنیا کے موجودہ حقائق  اور دنیا کی آبادی کی بڑی اکثریت کی توقعات کو پیش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے اداروں سمیت کثیر جہتی نظام میں اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم اور عالی جناب عبداللہ شاہد نے حالیہ برسوں میں بھارت ۔ مالدیپ کے مابین تعلقات میں تیز رفتار نمو کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیے۔ وزیر اعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کووِڈ۔19 وبائی مرض کی بندشوں کے باوجود باہمی پروجیکٹوں کی بہتر انداز میں پیش رفت  ہو رہی ہے۔ انہوں نے بھارت کی ہمسایے کو اولیت سے متعلق پالیسی ایس اے جی اے آر کے ویژن  کے اہم ستون کے طور پر مالدیپ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Delighted to meet President-Elect of the 76th UNGA and FM of Maldives H.E. Abdulla Shahid. I wish him all success during his “Presidency of Hope”. Also reiterated India's commitment to Maldives, as a key pillar of our "Neighborhood First" policy. pic.twitter.com/buHPsevqLU

— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2021

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago