اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76ویں سیشن کے نو منتخب صدر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ عالی جناب عبداللہ شاہد نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
عالی جناب عبداللہ شاہد ، 7 جولائی 2021 کو نیویارک میں منعقدہ انتخابات کے بعد، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں نومنتخب صدر کی حیثیت سے بھارت کے دورے پر ہیں۔
وزیر اعظم نے عالی جناب عبداللہ شاہد کو انتخابات میں ان کی شاندار فتح کے لیے مبارک باد پیش کی، اور کہا کہ یہ کامیابی عالمی اسٹیج پر مالدیپ کے بڑھتے ہوئے قد کی عکاس ہے۔
وزیر اعظم نے ’امیدوں کی صدارت‘ کے لیے نومنتخب صدر کے ویژن اسٹیٹمنٹ پر ان کی ستائش کی اور ان کی صدارت کے دوران بھارت کی جانب سے انہیں مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعظم نے دنیا کے موجودہ حقائق اور دنیا کی آبادی کی بڑی اکثریت کی توقعات کو پیش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے اداروں سمیت کثیر جہتی نظام میں اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اعظم اور عالی جناب عبداللہ شاہد نے حالیہ برسوں میں بھارت ۔ مالدیپ کے مابین تعلقات میں تیز رفتار نمو کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیے۔ وزیر اعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کووِڈ۔19 وبائی مرض کی بندشوں کے باوجود باہمی پروجیکٹوں کی بہتر انداز میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے بھارت کی ہمسایے کو اولیت سے متعلق پالیسی ایس اے جی اے آر کے ویژن کے اہم ستون کے طور پر مالدیپ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
Delighted to meet President-Elect of the 76th UNGA and FM of Maldives H.E. Abdulla Shahid. I wish him all success during his “Presidency of Hope”. Also reiterated India's commitment to Maldives, as a key pillar of our "Neighborhood First" policy. pic.twitter.com/buHPsevqLU
— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2021