Categories: قومی

ایس جے شنکر اور طالبان رہنماوں کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں

ایس جے شنکر اور طالبان رہنماوں کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں

نئی دہلی ، 30جون (انڈیا نیرٹیو)

سوشل میڈیا پر گردش کر رہی طالبان رہنماؤں اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ملاقات سے متعلق خبریں غلط ، بے بنیاد اور شرارت پر مبنی ہیں۔وزارت خارجہ سے وابستہ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے طالبان نمائندوں سے ملاقات کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر غلط ، بے بنیاد اور شرارت پر مبنی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے صحافیوں نے میڈیا ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ ایس جے شنکر نے اہم طالبان رہنماؤں ملا برادر،خیر اللہ اور شیخ دلاور سے ملاقات کی ہے۔طالبان رہنماوں کی جانب سے مبینہ طور پر کہا گیتا تھا کہ انہوں نے ہندوستانی وزیر خارجہ کو بتایا کہ طالبان اور بھارت کے درمیان تعلقات پاکستان کے موقف پر مبنی نہیں ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی سے حال ہی میں ہندوستان – طالبان کے درمیان رابطوں اور بات چیت کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ، انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ہندوستان افغانستان سے متعلق مختلف اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گذشتہ ہفتے اپنے غیر ملکی دورے کے دوران دو بار خلیجی ملک قطر کے رہنماؤں سے بات چیت کی تھی۔انہوں نے قطر کے وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی تھی۔ سفارتی حلقوں میں یہ موضوع بحث رہاہے کہ قطر بھارت اور طالبان کے مابین رابطے کا ایک ذریعہ بن رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago