Categories: قومی

راجدھانی دہلی میں نائٹ کرفیو: کرفیو میں کن کو ملے گی چھوٹ؟

نئی دہلی، 27 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

راجدھانی دہلی میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات اور نئی  ویرینٹ اومیکرون کے پیش نظر، دہلی حکومت نے آج سے رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رات 11:00 بجے سے صبح 5:00 بجے تک رات کا کرفیو نافذ رہے گا۔

وہیں  رات کے کرفیو میں، دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے محکمہ صحت، پولیس، ہوم گارڈس، سول ڈیفنس، فائر فائٹرس، بجلی، پانی، پبلک ٹرانسپورٹ اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق تمام لوگوں کو آمد و رفت کی اجازت   دی ہے۔ اس دوران ججز، جوڈیشل سروسز سے وابستہ تمام افراد کو بھی نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس دوران انہیں شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔

ساتھ ہی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اہلکاروں کو بھی رات کے کرفیو میں استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حاملہ خواتین اور مریضوں کو میڈیکل چیک اپ کے لیے آنے اور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، آئی ایس بی ٹی جانے والے تمام لوگوں کو ویلیڈ ٹکٹ   پر آنے اور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جو لوگ پوسٹ آفس، بینک، انشورنس، اے ٹی ایم اور آر بی آئی وغیرہ جیسی خدمات سے وابستہ ہیں انہیں بھی جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

رات کے کرفیو کے دوران بین ریاستی بس سروس جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ وہ لوگ جو کمرشیل یا پرائیویٹ خدمات سے وابستہ ہیں جن میں دودھ، پھل، سبزیاں وغیرہ شامل ہیں اور یہ لوگ ٹیلی کمیونیکیشن، انٹرنیٹ سروس، براڈ کاسٹنگ، کیبل سروس، ایل پی جی، سی این جی سروسز سے وابستہ ہیں انہیں بھی رات کے کرفیو سے استثنیٰ حاصل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو دہلی میں کووڈ-19 کے 290 معاملے سامنے آئے تھے، جس کے بعد دہلی حکومت نے رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago