Categories: قومی

نیتی آیوگ اور نیدرلینڈ کے سفارتخانے نےبی ڈی کاربونائزیشن اور توانائی کی ترسیل  کے ایجنڈے سے متعلق مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے

نیتی آیوگ اور نیدرلینڈ کے سفارتخانے نےبی ڈی کاربونائزیشن اور توانائی کی ترسیل  کے ایجنڈے سے متعلق مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے

نیتی آیوگ  اور نئی دہلی میں واقع نیدر لینڈ کے سفارتخانے نے 28ستمبرکو ایک مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے،جس کا مقصدصاف اور زیادہ سے زیادہ توانائی کے لئے ڈی کاربونائزیشن اور توانائی کی ترسیل کے ایجنڈے کی اعانت  کرنا ہے۔

مفاہمتی عرضداشت پر نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو افسر امیتابھ کانت اور نیدر لینڈ کے سفیر برائے ہند مارٹن وین ڈین برگ  نے دستخط کئے ۔

اس شراکت کے ذریعہ نیتی آیوگ اور نیدرلینڈ سفارتخانہ ایک اسٹریٹجک ساجھیداری قائم کرنا چاہتے ہیں، جس  کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم تیارکرنا ہے ، جہاں  ذمہ داران اور دیگر اثر انداز ہونے والے جامع طورپر اشتراک کرسکیں۔ان میں  پالیسی ساز ،صنعتی ادارے، اوای ایم  ، پرائیویٹ ادارے اوراس شعبے کے ماہرین شامل ہیں۔

اس ساجھیداری میں دونوں اداروںکی مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے باہمی اشتراک کے ذریعہ مبنی بر تکنالوجی  اختراعی حل نکالنا ہے۔یہ مقصدعلمی معلومات اور اشتراکی سرگرمیوں کے تبادلے سے حاصل ہوگا۔ بنیادی عناصر حسب ذیل ہیں(1)صنعتی اور نقل وحمل کے شعبوں میں کاربن کی موجودگی کم کرنا (2) قدرتی گیس کے نشانہ صلاحیت کا ادراک اور بایو انرجی ٹکنالوجیوں کا فروغ (3) اصل ذرات کو سمجھنے اور انہیں کم کرنے کے اقدامات کے ذریعہ ہوا کوصاف کرنے کی ٹکنالوجیوں کو اختیار کرنا(4) نئی نسل کی ٹکنالوجیاں اختیار کرنا اور (5) موسمیاتی تبدیلی کے لئے مالی فریم ورک تیار کرنا۔

اس موقع  پر نیتی آیوگ کے وائس چیئر مین ڈاکٹر راجیو کمار نے کہا کہ ہندوستان اور نیدرلینڈ دونوں توانائی کے محاذ پر حوصلہ افزا اور پائیدار ارادے رکھتے ہیں  اور صاف  توانائی کی ترسیل کے مقصد کو حاصل کرنے کے ایک جیسے معاملات کا انہیں سامنا ہے۔مجھے یقین ہے کہ کم لاگت والے اعلیٰ  تکنیکی حل میں  ہندوستان کی مہارت اور کم کاربن  والی ٹکنالوجیوں میں نیدر لینڈ کی مہارت  دونوں ملکوں کے اشتراک کو مزید مضبو ط کرے گی اور ہم کاربن سے نجات پانے اور توانائی کی ترسیل کے ایجنڈے کے محاذپرکامیابی کے ساتھ آگے بڑھیں  گے۔

نیدرلینڈ کے سفیر برائے ہند مارٹن وین ڈین برگ  نے کہا کہ ہندوستان اور نیدر لینڈ دونوں  اپنے توانائی کے شعبے میں  تبدیلیاں لارہے ہیں اور اس مفاہمتی عرضداشت کے تحت  ہم موسم سے ہم آہنگ معیشت کی طرف بڑھنے کے اقدامات کے پابند ہیں۔ہندوستان کے ساتھ اس دوہرے مقاصدکے لئے کام کرنا بھی  بڑی اہمیت کا حامل ہے۔توانائی کے شعبے میں  دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔ یہ مفاہمتی عرضداشت مزید اشتراک عمل کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔ یہ نہ صرف دونوں ملکوں کی معیشت کو فروغ دے گی بلکہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول  میں  بھی کامیاب رہے گی۔

نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو افسر امیتابھ کانت نے کہا کہ ہم 2030 تک کاربن کے اخراج کی شدت میں 33سے 35 فیصد کمی لانے کے پابند ہیں۔نیتی آیوگ کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر راکیش سروال نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے صاف ستھری توانائی انتہائی اہم ہے اور یہ عالمی ایجنڈے میں  بھی سرفہرست ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago