Categories: قومی

ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی عہدہ کا حلف لیں گے نتیش کمار

ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی عہدہ کا حلف لیں گے نتیش کمار

نریندر مودی  کو  این ڈی اے سے وزیر اعظم امیدوار کے اعلان پر توڑ لیاتھا بی جے پی سے اپنا رشتہ

Nitish Kumar will be sworn in as Bihar Chief Minister for the seventh time

’بہار میں بہار ہے، نتیش کمار ہے ‘یہ نعرہ ایک بار پھر سے معنی خیز ثابت ہوگیا ۔ نتیش کمار پھرسے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے جا رہے ہیں ۔ ایک وزیر اعلیٰ کے طور پر نتیش کمار کی کہانی کافی دلچسپ رہی ہے۔ یہ جان کر لوگوںکو تھوڑی حیرانی ہوگی کہ بہار میں ساتویں بار وزیر اعلیٰ بن رہے نتیش کمار پہلی بار صرف سات دن کے لئے ہی کرسی پر بیٹھے تھے۔ حالانکہ اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے صرف ایک ہفتہ کے بعد ان کی حکومت گر گئی ۔ نتیش نے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی دوسری اننگ میں نتیش نے پانچ سال کی مدت پوری کی۔   24 نومبر  2005 سے 24 نومبر 2010 تک نتیش دوسری بار بہار کے وزیر اعلی رہے۔ جب بہار کے عوام نے وزیر اعلیٰ کے شکل میں ان کے کام کی بنیاد پر حمایت دی تھی ۔ حالانکہ بعد میں مدت پوری ہونے سے پہلے ہی انہوں نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ وہ وقت تھا جب نتیش کمار نے نریندر مودی کو این ڈی اے کا وزیر اعظم امیدوار بنائے جانے کے خلاف احتجاج میں این ڈی اے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا ۔ نتیجہ کے طور پر مودی لہر کے درمیان ان کی پارٹی کو 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ حکمراں جماعت ہونے کے باوجود نتیش کے پاس صرف دو لوک سبھا سیٹ تھی۔ سیٹ  اس وجہ سے آئیں جس کی وجہ سے انہوں نے پارٹی کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا اور پھر جے  ڈی یو کے  لیڈر جیتن رام مانجھی کو پہلی بار  وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کا موقع  دیا جب نتیش نے انہیں اپنا چارج سونپا تھا ۔

چوتھی بار 22 فروری 2015 کونتیش کمار نے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا ۔ ہندوستانی  عوام مورچہ کے بانی  جیتن رام مانجھی کو ہٹا کر بہار کا چارج سنبھال کر خود وزیر اعلیٰ بن گئے ۔ نتیش کمار کے فیصلے سے ناراض مانجھی نے بعد میں جنتا دل یونائیٹڈ سے تعلقات توڑ ڈالے اور اپنی ایک الگ پارٹی تشکیل دی ۔  حالانکہ اس بار دونوں ایک ساتھ پھر آئے ہیں ۔ سال 2020 کے بہار انتخابات میں ہم  پارٹی نے چار سیٹیں جیت چکی ہیں اورجیتن رام مانجھی نے نتیش کو وزیر اعلی منتخب کیا ہے۔  پانچویں بارنتیش کمار 20 نومبر 2015 کوبہار کے وزیراعلیٰ بنے ۔ بی جے پی سے علیحدگی کے بعد نتیش کمار نے لالو پرساد کا ہاتھ تھام لیا ۔ تقریبا ایک دہائی سے اقتدار سے دور رہنے والی آر جے ڈی نتیش کمار کی قیادت کو پسند کیا اور  انتخابات جیتنے کے بعد انہیں وزیراعلیٰ بنا دیا تھا۔ اس سال پہلی بار لالو پرساد کے چھوٹے بیٹے تیجسوی بہار کے نائب وزیر اعلی بنے تھے ۔

چھٹی بار نتیش نے 27 جولائی 2017 کو بہار کا چارج سنبھالا اور انہوں نے آر جے ڈی سے اتحاد ختم کرنے پر وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا تھا ۔ لالو کے پارٹی سے تعلقات ٹوٹنے کے بعد نتیش پھر این ڈی اے میں شامل ہوگئے اور وزیر اعلی بن گئے ۔ اس اتحاد کے ساتھ ان کی پرانی جوڑی بھی تھی ۔ تیجسوی نے نائب وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ  دینے کے بعد بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی پھرسے بہار کے نائب وزیر اعلی بن گئے۔

اس بار 2020 کے اسمبلی انتخابات میں اکثریت  ملنے کے بعد نتیش کی قیادت میں دوبارہ حکومت بننے جا رہی ہے ۔ بی جے پی نے انتخابات سے پہلے ہی صاف  کردیا تھا کہ نتیجہ چاہے جو بھی آئے لیکن نتیش کمار ہی این ڈی اے کے وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہوں گے اور ایسا ہوابھی۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ کے وزیر اعلیٰ رہائش گاہ میں اتوار کو این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوئی۔ اس  میٹنگ میں نتیش کمار کو قانون ساز پارٹی کا  لیڈر منتخب کیا گیا ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ نتیش کمار 16 نومبر کو ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی کے شکل میں حلف لیں گے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago