Categories: قومی

نتیش کمار کا بڑا قدم، اپنے قریبی آر سی پی سنگھ کو بنایا جے ڈی یو کا نیا صدر

نتیش کمار کا بڑا قدم، اپنے قریبی آر سی پی سنگھ کو بنایا جے ڈی یو کا نیا صدر

Nitish Kumar's big step, made his close RCP Singh the new president of JDU

پٹنہ ، 27 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

واضح ہو کہ جے ڈی یو کی قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ نتیش کمار کی سربراہی میں پارٹی کے ریاستی صدر دفتر واقع کرپوری ٹھاکر آڈیٹوریم میں اتوار کو شروع ہوئی۔

میٹنگ میں تمل ناڈو، کیرل، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ سے آئے نمائندے بھی شر کت کئے ۔ میٹنگ شروع ہونے سے قبل پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سنجے جھا نے کہا کہ قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں تمام امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حالاں کہ انہوں نے دعوی کیا کہ اروناچل پردیش کا اثر بہار میں ہوگا۔ جے ڈی کے ایم ایل اے اروناچل پردیش میں حکومت کی حمایت کر رہے تھے اس کے بعد بھی یہ واقعہ پیش آیا یہ تبادلہ خیال کا موضوع ہے۔

سنجے جھا نے اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے اس معاملے

سنجے جھا نے اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے اس معاملے کولے کرنشانہ بنائے جانے پر کہا کہ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی کام نہیں رہ گیا ہے۔

اپوزیشن صرف خواب دیکھتے رہیں حکومت پانچ سال تک مضبوطی کے ساتھ چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان پانچ سالوں میں کسی کے لیےکوئی امکان نہیں ہے۔

بی جے پی کا جے ڈی یو کے چھ ایم ایل اے کو شامل کرائے جانے کا عمل مناسب نہیں :شرون کمار

وہیں جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے شرون کمار نے کہا کبھی خوشی کبھی غم کا دور آتا رہتا ہے۔ پارٹی پہلے سے اس کا سامنا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو ہر صورت حال سے نمٹے گی۔

اس سے قبل جے ڈی یو کے پرنسپل جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہا تھا کہ اروناچل پردیش میں بی جے پی کے چھ جے ڈی یو ایم ایل اے کو شامل کرنے کا عمل مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی کی مطلق اکثریت کی حکومت اروناچل پردیش میں ہے۔ ایسے میں اس طرح کرنا ضروری نہیں تھا۔

سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ حال ہی میں اختتام ہوئے

ادھر سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ حال ہی میں اختتام ہوئے بہار اسمبلی انتخابات میں جے ڈی کی مایوس کن کاکردگی کے بعد سے ہی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھی کہ آنے والے کچھ دنوں میں پارٹی کے اندر بڑا الٹ پھیر ہوگا۔

واضح ہو کہ اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو کو 43 تو بی جے پی کو 73 سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں جے ڈی یو قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے پارٹی کو اروناچل پردیش میں بڑا دھچکا لگا۔

جے ڈی یو کے سات میں سے چھ ممبران اسمبلی

جہاں جے ڈی یو کے سات میں سے چھ ممبران اسمبلی نے بی جے پی میں  شامل ہوگئے۔ارونا چل پردیش میں بی جے پی کے بعد جے ڈی یو دوسری سب سے بڑی پارٹی تھی۔

اپریل 2019 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو

اپریل 2019 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو اکیلے میدان میں اترا تا۔ جے ڈی یو نے 15 سیٹوں پر نتخاب لڑا اور سات پر جیت حاصل کی ۔ چار پر وہ دوسرے تو تین پر تیسرے نمبر پر تھا۔

وہیں ایک سیٹ پر جے ڈی یو چوتھے نمبر پر تھا۔ 60 اسمبلی سیٹوں والے ریاست میں بی جے پی کو 41، این پی ای پی کو پانچ اور کانگریس کو چار سیٹیں ملی تھی۔ اس طرح جے ڈی یو وہاں دوسری سب سے بڑی پارٹی بنی۔

ریاست کی راجدھانی ایٹا نگر میں بھی جے ڈی یو

ریاست کی راجدھانی ایٹا نگر میں بھی جے ڈی یو کی جیت ہوئی تھی۔ حالانکہ دوسری بڑی پارٹی رہنے کے بعد بھی جے ڈی یو نے اپوزیشن میں بیٹھنے کے بجائے باہر سے حکومت کی حمایت کی تھی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago