Categories: قومی

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے آسام میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے  آج آسام میں  کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔جناب امیت شاہ  نے گوہاٹی میں نئے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔  یہ گوہاٹی شہر میں دوسرا میڈیکل کالج ہوگا جو کہ تقریباً 850 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ جناب شاہ نے  9لاء کالجوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جو آسام کے مختلف حصوں میں تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے آسام درشن پروگرام کے تحت  8 ہزار نام گھروں (آسام کے  ویشنوو کی روایتی عبادت گاہیں) کے لئے  مالی امداد بھی تقسیم کی۔ آسام کے وزیراعلی جناب سربا نندا سونووال  اور ان کے کابینہ کے ساتھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آسام، جو کبھی اپنے اسلحہ اور شورشوں کی وجہ سے جانا جاتا تھا.

اپنے  خطاب میں جناب امیت شاہ نے کہا کہ آسام، جو کبھی اپنے اسلحہ اور شورشوں کی وجہ سے جانا جاتا تھا، آج ملک کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی  قیادت میں  ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مشرقی بھارت میں  کئی طرح کی تحریکیں اور تشدد ہوئے ہیں۔ مختلف گروپ ہاتھوں میں اسلحہ لئے دیکھے جاتے تھے۔ آج  وہ سبھی مین اسٹریم میں شامل ہوگئے ہیں اور  وہ سبھی نوجوان جو کبھی احتجاج کرتے تھے، آسام کی ترقی کے عمل میں شامل ہوگئے ہیں اور اب آسام  کو  بھارت کی ترقی کا انجن  بنانے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  امن کےلئے کئی کوششیں ہوئی ہیں  جن میں بنگلہ دیش معاہدہ  اور برو ریانگ معاہدہ شامل ہے۔

الیکشن  میں این ڈی اے کی  زبردست کامیابی.

جناب نریندر مودی نے  طول مدت سے  چلنے والی تحریک  کو حل کرنے کے لئے. راہ ہموار کرنے کے واسطے بوڈو لینڈ گروپوں کے ساتھ بھی معاہدہ کیا۔ امیت شاہ نے کہا کہ  میں تمام بوڈو گروپوں  اور عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں. کیونکہ  انہوں نے مودی جی کی قیادت پر  اعتماد کرتے ہوئے معاہدہ کیا۔ جناب امیت شاہ نے کہا کہ  حال ہی میں  بوڈو لینڈ ٹیریٹوریل کونسل.  (بی ٹی سی)  الیکشن  میں این ڈی اے کی  زبردست کامیابی  اس اعتماد کی علامت ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آسام میں جلد ہی انتخابات کرائےجائیں گے۔

انتہاپسند جلد ہی ابھر کر سامنے آئیں گے۔ اپنے چہروں پر ماسک لگاکر  اور گمراہ کن شکل بناکر لوگوں  کے  پاس پہنچیں گے. اور وہ لوگوں کو گمراہ کریں گے۔ آج  میں ان سے پوچھنے آیا ہوں .کہ  آپ نے احتجاج کرتے ہوئےآسام کو کیا دیا؟. آپ نے  صرف آسام کو نوجوانوں کو  قتل کرایا ہے۔

development projects in Assam

امیت شاہ نے کہا کہ  آسام کی ثقافت ملک کا نگینہ ہے.

جناب امیت شاہ نے کہا کہ  آسام کی ثقافت ملک کا نگینہ ہے. آسام ایسی ریاست ہے جسے  ثقافت ، زبان اور موسیقی سے محبت ہے۔ بھوپین ہزاریکا کو  بھارت بھر میں نہ صرف آسام.بلکہ پورے شمال مشرق  کے ادب اور آرٹ کی علامت سمجھا جاتاہے۔ لیکن بھوپن جی کو کوئی احترام نہیں ملا۔ نریندر مودی جی نے  بھوپن جی کو  بھارت  رتن دیا جو کہ  ہمارے ادب اور آرٹ کے فروغ کے لئے ان کے تعاون پر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا ہمیشہ ریاستوں کی شناخت ، ثقافت، زبان  اور آرٹ پر زور دینے میں یقین رہا ہے. کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ جب تک ریاستوں کی ثقافتوں.  اور زبانوں کو فروغ نہیں دیا جائے گا. بھارت کبھی عظمت حاصل نہیں کرسکتا۔آسامی ادب اور آرٹ کے بغیر بھارت کا   ادب اور آرٹ نامکمل ہے۔

development projects in Assam

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago