Categories: قومی

ناروے کے وفد نے تعاون کو فروغ دینے کے لیے جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی کا دورہ کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی  دہلی،30مارچ</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ناروے کے ایک وفد جس میں ممبئی میں ملک کے قونصلیٹ کے قونصل جنرل شامل تھے، نے  گذشتہ روز جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی کا دورہ کیا تاکہ سمندری شعبے اور بندرگاہ کی ترقی میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ جواہر لعل نہرو پورٹ ٹرسٹ  ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ  مسٹر آرنے جان فلولو، قونصل جنرل، نارویجن قونصلیٹ، ممبئی اور ناروے کے دیگر مندوبین نے ہندوستان اور ناروے کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی، ہندوستان کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ کا دورہ کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جے این پی اے پہنچنے پر شری انمیش شرد واگھ، آئی آر ایس، نائب چیئرمین، جے این پی اے کی طرف سے  نمائندوں کا پرتپاک رسمی استقبال کیا گیا۔  قبل ازآرنے جان  فلولو، قونصل جنرل، نارویجن قونصلیٹ، ممبئی نے کہا  کہ  جے این پی اے میں جاری منصوبے بہت متاثر کن اور مستقبل کے اہداف کے ساتھ ہیں، خاص طور پر پائیدار ترقی اور سبز اقدامات کے حوالے سے۔ ناروے اور  جے این پی اے  موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے تعاون کے ذریعے نئے حل اور ٹیکنالوجی کے ساتھ آنے کے منتظر ہیں۔   انہوں نے مزید کہا  دونوں ممالک بندرگاہ اور سمندری شعبے کے ذریعے ملکوں کی اقتصادی ترقی کو تقویت دینے کے باہمی وژن کا اشتراک کرتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ناروے  جے این پی اے  کا اتحادی ہے؛ دونوں ممالک میں نئی  پیشرفت، تکنیکی اختراعات، اور پائیدار ترقی کے لیے اقدامات ایک دوسرے کو ایگزم تجارت میں مدد فراہم کریں گے۔ ناروے کے مندوبین کے لیے جے این پی اے میں جے این پی اے ایس ای زیڈ، ودھوان پورٹ، اضافی مائع کارگو جیٹی، چوتھا کنٹینر ٹرمینل، جسائی سے جے این پی اے تک تیسری لائن ریل رابطہ وغیرہ جیسے ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک فلم پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago