نئی دہلی،30مارچ
ناروے کے ایک وفد جس میں ممبئی میں ملک کے قونصلیٹ کے قونصل جنرل شامل تھے، نے گذشتہ روز جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی کا دورہ کیا تاکہ سمندری شعبے اور بندرگاہ کی ترقی میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ جواہر لعل نہرو پورٹ ٹرسٹ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مسٹر آرنے جان فلولو، قونصل جنرل، نارویجن قونصلیٹ، ممبئی اور ناروے کے دیگر مندوبین نے ہندوستان اور ناروے کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی، ہندوستان کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ کا دورہ کیا۔
جے این پی اے پہنچنے پر شری انمیش شرد واگھ، آئی آر ایس، نائب چیئرمین، جے این پی اے کی طرف سے نمائندوں کا پرتپاک رسمی استقبال کیا گیا۔ قبل ازآرنے جان فلولو، قونصل جنرل، نارویجن قونصلیٹ، ممبئی نے کہا کہ جے این پی اے میں جاری منصوبے بہت متاثر کن اور مستقبل کے اہداف کے ساتھ ہیں، خاص طور پر پائیدار ترقی اور سبز اقدامات کے حوالے سے۔ ناروے اور جے این پی اے موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے تعاون کے ذریعے نئے حل اور ٹیکنالوجی کے ساتھ آنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا دونوں ممالک بندرگاہ اور سمندری شعبے کے ذریعے ملکوں کی اقتصادی ترقی کو تقویت دینے کے باہمی وژن کا اشتراک کرتے ہیں۔
ناروے جے این پی اے کا اتحادی ہے؛ دونوں ممالک میں نئی پیشرفت، تکنیکی اختراعات، اور پائیدار ترقی کے لیے اقدامات ایک دوسرے کو ایگزم تجارت میں مدد فراہم کریں گے۔ ناروے کے مندوبین کے لیے جے این پی اے میں جے این پی اے ایس ای زیڈ، ودھوان پورٹ، اضافی مائع کارگو جیٹی، چوتھا کنٹینر ٹرمینل، جسائی سے جے این پی اے تک تیسری لائن ریل رابطہ وغیرہ جیسے ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک فلم پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی۔