Categories: قومی

ہندوستان-عمان کے فضائیہ کے درمیان ثقافتی تبادلے کے راستے کھلے

دونوں فضائی افواج نے پانچ روزہ مشترکہ مشق ’ایسٹرن برج VI‘ مکمل کی

مشق کے دوران ایک دوسرے کے بہترین طریقوں سے سیکھنے کا موقع فراہم ہوا

ہندوستانی فضائیہ اور عمان کی رائل ایئر فورس نے جودھ پور ایئر فورس اسٹیشن پر پانچ روزہ مشترکہ مشق’ایسٹرن برج-VI‘ مکمل کی۔مشق نے تجربات اور آپریشنل طور طریقوں کے باہمی تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت کا موقع فراہم کیا۔ اس مشق کے ذریعہ  دونوں ممالک کے فضائیہ کے درمیان ثقافتی تبادلے کی راہیں بھی کھل گئیں۔

ہندوستان-عمان مشق ’ایسٹرن برج-VI‘ 21فروری کو جودھ پور ایئر فورس اسٹیشن پر شروع ہوئی۔ 25 فروری تک جاری رہنے والی مشق میں عمان کی رائل ایئر فورسز (آراے ایف او) نے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ساتھ حصہ لیا۔ اس کا مقصد دونوں فضائی افواج کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کی سمت میں آپریشنل رسک لینے اور بہترین طریقوں کا باہمی تبادلہ فراہم کرنا تھا۔ مشق کے دوران جودھپور ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کرنے والے دونوں اطراف کے سینئر افسران میں آر اے ایف او کے ڈی جی آپریشنز اور آئی اے ایف کی ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ کے ایئر فورس کے سینئر اہلکار اورافسران شامل ہوئے۔ انہوں نے باہمی تعاون اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

مشق نے دونوں فضائی افواج کے درمیان تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے اور بیک وقت آپریشن کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی آپریشنس کے دوران ایک دوسرے کے بہترین طریقوں سے سیکھنے کے ساتھ ساتھ باہمی آپریشنس کو بہتر بنانے کا موقع ملا۔ دونوں فضائی افواج کی شرکت سے  دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے علاوہ پیشہ ورانہ بات چیت، تجربات کے تبادلے اور آپریشنل علم میں اضافے کو تقویت ملی۔یہ دو طرفہ مشق ایسٹرن برج کا چھٹا ایڈیشن تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago