دونوں فضائی افواج نے پانچ روزہ مشترکہ مشق ’ایسٹرن برج VI‘ مکمل کی
مشق کے دوران ایک دوسرے کے بہترین طریقوں سے سیکھنے کا موقع فراہم ہوا
ہندوستانی فضائیہ اور عمان کی رائل ایئر فورس نے جودھ پور ایئر فورس اسٹیشن پر پانچ روزہ مشترکہ مشق’ایسٹرن برج-VI‘ مکمل کی۔مشق نے تجربات اور آپریشنل طور طریقوں کے باہمی تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت کا موقع فراہم کیا۔ اس مشق کے ذریعہ دونوں ممالک کے فضائیہ کے درمیان ثقافتی تبادلے کی راہیں بھی کھل گئیں۔
ہندوستان-عمان مشق ’ایسٹرن برج-VI‘ 21فروری کو جودھ پور ایئر فورس اسٹیشن پر شروع ہوئی۔ 25 فروری تک جاری رہنے والی مشق میں عمان کی رائل ایئر فورسز (آراے ایف او) نے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ساتھ حصہ لیا۔ اس کا مقصد دونوں فضائی افواج کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کی سمت میں آپریشنل رسک لینے اور بہترین طریقوں کا باہمی تبادلہ فراہم کرنا تھا۔ مشق کے دوران جودھپور ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کرنے والے دونوں اطراف کے سینئر افسران میں آر اے ایف او کے ڈی جی آپریشنز اور آئی اے ایف کی ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ کے ایئر فورس کے سینئر اہلکار اورافسران شامل ہوئے۔ انہوں نے باہمی تعاون اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
مشق نے دونوں فضائی افواج کے درمیان تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے اور بیک وقت آپریشن کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی آپریشنس کے دوران ایک دوسرے کے بہترین طریقوں سے سیکھنے کے ساتھ ساتھ باہمی آپریشنس کو بہتر بنانے کا موقع ملا۔ دونوں فضائی افواج کی شرکت سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے علاوہ پیشہ ورانہ بات چیت، تجربات کے تبادلے اور آپریشنل علم میں اضافے کو تقویت ملی۔یہ دو طرفہ مشق ایسٹرن برج کا چھٹا ایڈیشن تھا۔