Categories: قومی

بدھا مسکرائے یعنی بدھا اسمائلڈ

بدھا مسکرائے یعنی بدھا اسمائلڈ

بدھ مسکرائے: 18 مئی 1974کی تاریخ۔ اس دن بدھ پورنیما تھی۔ راجستھان کے جیسلمیر سے تقریباً140 کلومیٹر دور لوہارکی گاوں کے قریب ملکا گاوں میں ہوئے زوردار دھماکے سے پورا علاقہ کانپ اٹھا۔ گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ دوردور تک لوگ اپنے گھروں سے نکل آئے۔ ادھر دہلی میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کوکسی فون کا بے صبری سے انتظار تھا اور جب یہ کال ان کے پاس آئی تو انہوں نے کہا-’دی بدھا ہیزفائنلی اسمائلڈ‘۔

در اصل ملکا گاوں کے ایک سوکھ چکے کوئیں میں بھارت کا پہلا ایٹمی تجربہ کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کے جوہری طاقت سے مالا مال ممالک کی قطار میں کھڑا ہوگیا۔ اس زیر زمین جوہری تجربے کی خبر نے پوری دنیا کو حیران کردیا کیوں کہ یہ پہلا موقع تھا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبر ان ممالک کے علاوہ کسی بھی ملک نے جوہری تجربہ کرنے کی ہمت کی۔ اس پوری مہم کو نام دیا گیا تھا ۔’ بدھ مسکرائے یعنی بدھا اسمائلڈ‘۔ جوہری تجربے کی اسکرپٹ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بھابہ ایٹمک ریسرچ سنٹر (بی اے آر سی) کے دورے کے دوران لکھی گئی تھی، جب انہوں نے سائنس دانوں سے اس کو لے کر خفیہ بات چیت کی تھی۔

دوسرے اہم واقعات:

1912: ہندوستان کی پہلی فیچر لینتھ فلم شری پنڈالک ریلیز ہوئی۔

1933: ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کی پیدائش۔

2009: سری لنکا کی حکومت نے تمل باغیوں کے ساتھ 25 سال تک جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا۔ فوج نے ملک کے شمالی حصے پر قبضہ کیا اور ایل ٹی ٹی ای کے سربراہ ویلوپلئی پربھاکرن کو مار ڈالا۔

1994: غزہ پٹی کے علاقے سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلا کے ساتھ ہی اس خطے پر فلسطینیوں کی خود مختار حکمرانی نافذہوئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago