Categories: قومی

مودی حکومت میں ہنر کی وراثت کو مواقع اور بازار دستیاب کرائے جا رہے ہیں: مختار عباس نقوی

مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے جمعرات کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ملک کے ہنر کی وراثت کو نئی توانائی کے ساتھ ساتھ مواقع اور بازار بھی فراہم کرائے جا ر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”ہنر ہاٹ“ میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر  دستکاروں اور کاریگروں کی حوصلہ افزائی کی۔

آج جے ایل این اسٹیڈیم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ "ووکل فار لوکل" اور "سودیشی سے سواولامبن" کے عزم کے ساتھ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ 35ویں "ہنر ہاٹ" میں ملک کی 30 سے زیادہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے 700 سے زیادہ دستکاروں اور کاریگروں نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہنر ہاٹ میں آسام، بہار، آندھرا پردیش، گجرات، لداخ، پنجاب، جموں و کشمیر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، میگھالیہ، دہلی، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، منی پور، گوا، پڈوچیری، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، چنڈی گڑھ، ہریانہ سمیت 30 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 700 سے زیادہ دستکاروں اور کاریگروں نے حصہ لیا۔ یہ فنکار اپنے ساتھ ہاتھ سے بنی شاندار اور نایاب دیسی مصنوعات لائے تھے۔ دوسری طرف ہنر ہاٹ کے باورچی خانہ میں ملک کے مختلف علاقوں کے روایتی پکوانوں نے ہندوستان کے ہر علاقے کے ذائقوں کا لطف دیا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ "ہنر ہاٹ" میں آنے والوں نے وشوکرما واٹیکا، روایتی سرکس، ملک کے معروف فنکاروں کے مختلف ثقافتی-گیتوں -موسیقی کے پروگراموں سے بھی لطف اٹھایا۔انہوں نے بتایا کہ "ہنر ہاٹ" ملک کے دیسی دستکاری، کاریگروں کے ورثے کے "تحفظ اور فروغ" کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔’کوشل کبیروں کے کمبھ‘، ہنرہاٹ سے دستکاروں اورکاریگروں کوکام اور نام دونوں مل رہاہے۔

نقوی نے کہا کہ "ہنر ہاٹ" نے گذشتہ تقریباً 6 سالوں کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ دستکاروں، کاریگروں اور ان سے وابستہ لوگوں کو روزگار اور خود روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ ان میں سے 50 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں "ہنر ہاٹ" کا انعقاد میسور، گوہاٹی، پونے، احمد آباد، بھوپال، پٹنہ، پڈوچیری، ممبئی، جموں، چنئی، چنڈی گڑھ، آگرہ، پریاگ راج، گوا، جے پور، بنگلورو، کوٹہ، سکم، سری نگر، لیہہ، شیلانگ، رانچی، اگرتلہ اور دیگر مقامات بھی کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago