Categories: قومی

ہمارا مقصد جمہوری اداروں کو مضبوط اور جوابدہ بنانا ہے: اوم برلا

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد پنچایت سے پارلیمنٹ تک تمام جمہوری اداروں کو مضبوط، زیادہ بااختیار اور جوابدہ بنانا ہے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ہفتہ کو کرناٹک کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن صحافیوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وشویشور ہیگڑے کاگیری اور لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اتپل کمار سنگھ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ عوام کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے منتخب نمائندوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام جمہوری اداروں کا ہموار اور منظم انداز میں کام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل پر سنجیدگی سیگفتگو اور مباحثے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔

برلا نے کہا کہ منتخب قانون ساز اداروں کو عوام کی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ایگزیکٹو کی موثر نگرانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایس او پی ملک بھر کے تمام جمہوری اداروں کو دستیاب کرائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ایس او پی ایک ایڈوائزری کی شکل میں ہوگا، جسے قانون ساز اداروں کی ضروریات کے مطابق اپنایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر برلا نے کہا کہ ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی جمہوریت کے شاندار سفر کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر میں 75 پروگراموں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ برلا نے یہ بھی بتایا کہ جمہوری عمل میں تمام لوگوں بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے فعال کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف  مستفدین کے     لیے تربیت اور صلاحیت بڑھانے کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago