قومی

پدم ایوارڈز 2023:پدم ایوارڈزکااعلان،سودھامورتی اورروینہ ٹنڈن کے ساتھ کون دوڑ میں شامل؟

مصنفہ:یشسوی یادو

مترجم:ڈاکٹر مہوش نور

حکومت نے پدم ایوارڈ حاصل کرنے والوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پدم ایوارڈ یافتہ افراد میں سودھا مورتی اور روینہ ٹنڈن شامل ہیں۔

حکومت نے پدم ایوارڈ حاصل کرنے والوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس بار تقریباً 106 شخصیات کو پدم ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس میں سے 6 پدم وبھوشن، 9 پدم بھوشن اور 91 پدم شری جیتنے والے شامل ہیں۔اداکارہ روینہ ٹنڈن اور سدھا مورتی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ جودھیا بائی بیگا، بھانو بھائی چترارا، سبھدرا دیوی، ہیم چندر گوسوامی، اوشا برلے، ہیمنت چوہان، ہیموپروچوٹیا، پریتیکانا گوسوامی اوراحمد حسین پدم ایوارڈ یافتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

سدھا مورتی کی زندگی بہت خاص ہے

سدھا مورتی آئی ٹی صنعت کار اور انفوسس کے بانی این آر نارائن مورتی کی بیوی ہونے کے علاوہ ایک متاثر کن خاتون ہیں۔ سدھا مورتی نے سماجی کام، لکھنے اور گھر کی دیکھ بھال جیسے مختلف کردار ادا کیے ہیں۔

سدھا مورتی کو اپنی زندگی میں بہت سی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اپنی مثبتیت، لگن اور محنت سے،انہوں نے اپنے لیے ایک راستہ بنایا اور خواتین کے لیے ایک عظیم تحریک بن گئیں۔

اس سال پدم بھوشن ایوارڈ کے لیے 9 مشہور شخصیات کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں سماجی کارکن سدھا مورتی بھی شامل ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 1960 کی دہائی میں انجینئرنگ پر مکمل طور پر مردوں کا غلبہ تھا۔ اس وقت سودھا انجینئرنگ کالج میں داخلہ لینے والی 150 طالبات میں پہلی خاتون تھیں۔

 

بایوکون لمیٹڈ اور بایوکون بایولوجکس لمیٹڈ کے بانی اور سربراہ کرن مزومدار شا نے بھی سدھا مورتی کو مبارکباد دی جب حکومت نے انہیں پدم بھوشن اعزاز کے لیے شامل کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ ان کے لیے بھی ایک بہت بڑی تحریک ہیں۔

کرن مزومدار شا اور سدھا مورتی

 

روینہ ٹنڈن کو ملے گا پدم شری

آپ کو بتا دیں کہ پدم شری ایوارڈ کے لیے 91 لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ روینہ ٹنڈن کے علاوہ ڈاکٹر سکما آچاریہ، غلام محمد جاز، وشواناتھ پرساد تیواری اور 91 لوگوں کو پدم شری سے نوازا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ روینہ ٹنڈن 90 کی دہائی کی سب سے خوبصورت اور گلیمرس اداکاراؤں میں سے ایک رہی ہیں۔

روینہ ٹنڈن نے ‘موہرا’، ‘انداز اپنا اپنا’ اور “عکس” جیسی فلموں میں کام کیا۔ روینہ ٹنڈن اس طرح کے کئی ہٹ گانوں میں نظر آئیں، جنہیں آج بھی پسند کیا جاتا ہے۔ روینہ ٹنڈن نے اپنے دور میں نہ صرف فلم انڈسٹری پر راج کیا بلکہ وہ شادی سے پہلے دو لڑکیوں کو گود لے کر بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت بھی بن گئیں۔

روینہ نے 2004 میں ڈسٹری بیوٹر انیل تھڈانی سے شادی کی اور اب ان کے دو بچے ہیں راشا اور رنبیر۔ روینہ ٹنڈن کی پہلی فلم “پتھر کے پھول “1991 میں آئی تھی جس میں انہوں نے سلمان خان کے ساتھ کام کیا تھا۔ انہوں نے اس فلم میں فریشر کے طور پر اچھا کام کیا اور اس کے لیے انہیں نیو فیس آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔

اس کے علاوہ روینہ ٹنڈن کو خواتین پر مبنی فلموں “ستہ” اور ‘دمن: ازدواجی تشدد کا شکار’ کے لیے کریٹیکس کی  سراہنا  ملی تھی۔ روینہ ٹنڈن کو پدم شری ملنا سب کے لیے فخر کی بات ہے۔ نوجوان خواتین اداکارائیں بھی ان سے انسپیریشن  لے سکتی ہیں اور  ملک کے لیے انسپیریشن بن سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے سدھا مورتی اور روینہ ٹنڈن کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago