کورونا بحران کے درمیان بہار انتخابات 2020 میں کامیابی کے بعد اب ہوگا پنچایت انتخابات

پٹنہ، 18 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں عالمی وبا کوروناکے درمیان پنچایت انتخابات ہوگا۔ اسمبلی انتخابات کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے  کے بعد اب پنچایت انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ بہار میں پنچایت انتخابات 2016 میں ہوئے تھے ۔ آئندہ پنچایت انتخابات 2021 میں ہونا ہے۔ ریاست میں نافذ تین درجہ کے پنچایت راج نظام کے تحت 2.50 لاکھ عہدوں کے لیے دیہی علاقوں کے ووٹراپنےحق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ جمہوریت کی سب سے  نچلی اکائی میں ہونے والے اس انتخابات کو لے کر چھ ماہ قبل سے ہی تیاری شروع کی جاتی ہے۔

مئی سے جون کے درمیان ہو سکتا ہےالیکشن

ریاستی الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع کے مطابق پنچایت انتخابات 2121 مئی اور جون کے درمیان ہوسکتے ہیں۔ اس کے لئے چھٹھ کے بعد تیاریاں شروع ہوجائیں گی۔ پہلے ووٹر لسٹ کو اپڈیٹ کرنے کی کاروائی کی جائے گی۔ اس کے بعد نئے رائے دہندگان کے نام شامل کرنے اور ہلاک ہونے والے ووٹروں کے نام کو ہٹانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

نئی حکومت کے سامنے پنچایت انتخابات کراناچیلنج

ریاست میں نئی تشکیل شدہ حکومت کے سامنے کورونا دور میں پنچایت انتخابات کروانا بہت بڑا چیلنج ہوگا۔ دیہی علاقوں میں ووٹروں کے درمیان معاشرتی فاصلے پر عمل کرانے، انتخاب کو لے کر بڑی تعداد میں اہلکار وں کی تربیت ، انتخابات کے دوران کورونا سے بچاؤ کو لیکر ماسک، سینیٹائز ، تھرمل اسکریننگ وغیرہ کے انتظام کرنے ہوں گے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…