Categories: قومی

بہار میں9مرحلوں میں ہوں گے پنچایت انتخاب ، نتیش حکومت نے الیکشن کمیشن کو بھیجی تجویز

بہار میں9مرحلوں میں ہوں گے پنچایت انتخاب ، نتیش حکومت نے الیکشن کمیشن کو بھیجی تجویز

پٹنہ ، 31 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

کمیشن کے ساتھ پنچایت انتخابات پرچل رہے تبادلہ خیال کے دوران پنچایتی راج محکمہ نے مشورہ دیا ہے کہ ڈویزنل سطح پر انتخاب کرانا کئی طریقہ سے بہتر ہوگا۔

ریاست میں نو ڈویزن ہے۔ اگر کمیشن کوئی حتمی فیصلہ لے لیتا ہے تو 9 مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔واضح رہے کہ گرام پنچایتوں کے انتخابات اپریل مئی 2021 میں ہونا ہیں۔

اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ کمیشن بوتھ سطح پر ووٹر لسٹ تیار کرنے میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی الیکشن کمشنر دیپک پرساد نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ضلع کلکٹرسے بات کی ہے اور ہدایات جاری کر چکی ہے ۔

ڈویزنل انتخاب کرانے کو لیکر پنچایتی راج محکمہ کا ماننا ہے کہ اس سے کسی بھی ضلع میں ضابطہ اخلاق زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گا۔ ضلع میں ترقیاتی کام متاثر نہیں ہوں گے۔

ریاست کے ہر ضلع میں انتخابات کے  کئی مراحل میں ہونے سے قبل دیہی علاقوں میں ماڈل ضابطہ اخلاق طویل عرصے تک  نہیں رہے گا ۔

ساتھ ہی ضلع انتظامیہ بھی زیادہ دنوں تک نتخاب کرانے کے کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ سیکوریٹی کے لحاظ سے بھی ڈویزن وار انتخابات کرانے کی سہولت ہوگی۔

ان عہدوں کے لیے ہوں گے انتخابات

مکھیا

وارڈ ممبر

پنچ

سرپنچ

پنچایت سمیتی ممبر

ضلع پریشد ممبر

90 ہزاربیلٹ یونٹ کی ہوگی خریداری

اس بار گرام پنچایت انتخابات کا انتخاب پہلی بار ای وی ایم سے کرانے کی تیاری چل رہی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مشورے پر حکومت نے ای وی ایم کی خریداری سے متعلق اصولی فیصلہ لیا ہے۔

اب کابینہ سے منظوری حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ای وی ایم سے انتخابات کرانے کے لئے 15 ہزار کنٹرول یونٹ اور 90 ہزار بیلٹ یونٹ خریدے جائیں گے۔

چوں کہ گرام پنچایت اور گرام کچہری کو لیکر چھ عہدہ ہوتےت ہیں ،اس لیے 90 ہزار بیلٹ یونٹ خریدے جارہے ہیں۔

ہر بیلٹ یونٹ میں الگ۔ الگ عہدوں کے لیے ووٹنگ

ہر بیلٹ یونٹ میں الگ۔ الگ عہدہ کے لیے لوگ ووٹ کریں گے۔ ایک کنٹرول یونٹ پولنگ اہلکاروں کے پاس  رہے گا ، جس سے تمام چھ بیلٹ یونٹ منسلک ہوں گے۔

ایک مرحلہ کا انتخابات ختم ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے ای وی ایم بھیجا جائے گا۔ اس سے پہلےاس میں سے کارڈ نکال لیا جائے ۔

جس میں ووٹ درج رہتے ہیں۔ بیلٹ یونٹ کی خریداری میں 90 کروڑ اور کنٹرول یونٹ میں 17 کروڑ کی ضرورت ہوگی۔ ای وی ایم میں استعمال ہونے والے کارڈ کی خریدار میں 15 کروڑ خرچ ہوں گے۔

09 ڈویزن

38 اضلاع

534 بلاک

8386 پنچایتیں

14.1لاکھ وارڈ

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago