قومی

پی بی ڈی کانفرنس: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ سے نوازیں گی

بھوپال،9 جنوری (انڈیا نیریٹو)

صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 10 جنوری کو اندور میں سہ روزہ پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس کا اختتام کریں گی۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں صدرجمہوریہ پرواسی بھارتیہ اعزاز ایوارڈ 2023 فراہم کریں گی۔ یہ ایوارڈ بیرون ممالک میں ہندوستان کے بارے میں بہتر اشتراک قائم کرنے، ہندوستان کی فراہمیوں کی تائید کرنے اور ہندوستانی طبقے کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والے این آر آئی اور ان کے ذریعہ چل رہی تنظیموں اور اداروں کو دیئے جاتے ہیں۔

اس سے قبل صدرجمہوریہ محترمہ مرمو سرینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی اور گویانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی سے ملاقات کریں گی۔ خاص تقریب میں مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر استقبالیہ خطاب کریں گے۔وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر شہری ہوابازی اور فولاد جیوتی رادتیہ سندھیا بھی خطاب کریں گے۔ صدرجمہوریہ کے ساتھ 2021 اور سال 2023 میں پرواسی بھارتیہ اعزاز ایوارڈ یافتہ این آر آئیز کی گروپ تصویر لی جائے گی۔

کانفرنس کے پہلے سیشن میں مرکزی وزیر تعلیم، اسکل ڈیولپمنٹ اور صنعت کاری دھرمیندر پردھان کی صدارت میں ’’ ہندوستانی افرادی قوت کی عالمی نقل و حرکت کو فعال کرنا – ہندوستانی باشندوں کا کردار‘‘ موضوع پرسیشن ہوگا۔ ایک دیگر سیشن میں مرکزی وزیر مالیات محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں ’’ملک کی تعمیر کے لئے ایک مشترکہ نظریہ کی سمت میں این آر آئی خواتین صنعت کاروں کی صلاحیت کا استعمال کرنا‘‘ عنوان پر تفصیل سے بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر گورنر منگو بھائی پٹیل کی جانب سے ضیافت کا انتظام کیا گیا ہے۔ ظہرانہ کے بعد صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو بریلیئنٹ کنوینشن سینٹر میں این آر آئیز ڈے کانفرنس میں پہنچیں گی ۔ مرکزی وزیر مملکت خارجہ ڈاکٹر وی مرلی دھرن کے تشکر کے ساتھ 17ویں پی بی ڈی کانفرنس کا اختتام ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago