قومی

پرواسی بھارتیہ دیوس کے موقع پر سورینام کے صدر کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات

نئی دہلی، 09 جنوری (انڈیا نیریٹو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اندور میں 17 ویں پرواسی بھارتیہ دیوس (پی بی ڈی) کے موقع پر سورینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی سے ملاقات کی۔ صدر سنتوکھی 7-14 جنوری 2023 کو ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں اور 17ویں پی بی ڈی میں مہمان خصوصی ہیں۔

اپنی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں بشمول ہائیڈرو کاربن، دفاع، میری ٹائم سیکیورٹی، ڈیجیٹل اقدامات اور آئی سی ٹی، اور استعداد کار میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔ سورینام نے ہندوستان سے موصولہ کریڈٹ لائن کی تنظیم نو کی تعریف کی۔

صدر سنتوکھی 10 جنوری کو صدر دروپدی مرمو کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اختتامی اجلاس اور پرواسی بھارتی سمان ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ اندور میں گلوبل انویسٹرس سمٹ کے افتتاحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ احمد آباد اور نئی دہلی جائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago