وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے لوگوں کو “تشدد اور ہراساں کرنے” کا سہارا لینے پر پاکستانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ میں منظور کی گئی 1994 کی قرارداد کو نافذ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔جو کہ پاکستان کے غیر قانونی قبضے کے تحت کشمیر کا حصہ واپس لینے کے بارے میں پاس کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سرینگر میں انفنٹری ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ہندوستان پی او کے کے ہر شہری کے درد کو محسوس کرتا ہے جہاں تشدد اور ہراساں کرنا معمول کی خصوصیات ہیں۔ سنگھ نے کہا،”پاکستان حکومت پی او کے میں نفرت کے بیج بو رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب لوگ وہاں بڑے پیمانے پر بغاوت کا سہارا لیں گے۔”
انہوں نے کہا کہ بھارت گلگت اور بلتستان سمیت پاکستان کے غیر قانونی قبضے کے تحت کشمیر کی بازیابی کے بارے میں پارلیمنٹ میں منظور کی گئی قرارداد پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا،”پی او کے کے لوگوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور ہم اس سے پوری طرح واقف ہیں۔” 27 اکتوبر کو انفنٹری ڈے (شوریہ دیوس) کے طور پر منایا جاتا ہے-
س دن سری نگر ہوائی اڈے پر بڈگام لینڈنگ کے دوران فوج نے پاکستانی حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور انہیں پیچھے دھکیل دیا۔انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کا خواب اس وقت پورا ہو گا جب 1947 کے تمام مہاجرین کو ان کی زمینیں اور گھر واپس ملیں گے۔”اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ دن ضرور آئے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…